ڈیرہ االلہ یار :
جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانافیض محمداورمولاناعبداللہ جتک نے کہاہے کہ ایک منصوبے کے تحت پاکستان میں مغربی تہذیب کوپروان چڑھایاجارہاہے جس کی راہ میں صرف جمعیت رکاوٹ ہے فحاشی اور بے حیائی کو فروغ دیکرنئے پاکستان کے نعرے لگائے جارہے ہیں ختم نبوت قانون ترمیم اورآئین سے بسم اللہ اوراسلامی جمہوری پاکستان کے نام سے اسلام کالفظ مٹانے کے مطالبہ نے تحریک انصاف کا مغربی ایجنڈاطشت ازبام کردیا ہمارے سیاستدان امریکی غلامی پرفخرکرتے ہیں اورامریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ایک دوسرے سے سبقت لینے کی کوشش کرتے ہیں ،ان خیالات کااظہارانہوں نے جامعہ سراجیہ ڈیرہ اللہ یار میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ فاٹاکے حوالے سے جمعیت کاموقف بہت واضح ہے کہ باہرسے قبائلی عوام پرکوئی فیصلہ مسلط نہ کیاجائے بلکہ ان کی رضامندی سے ان کے مستقبل کافیصلہ کیاجائے قائدجمعیت کے موقف اوردلیل میں وزن ہے اسی لئے وقت کے حکمران اورآرمی چیف ان کومنانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کچھ ناعاقیبت اندیشن لوگوں کویہ ہضم نہیں ہورہاکہ کس طرح وقت کے حکمران ایک مولوی کی چوکٹ پرحاضرہوتے ہیں اوران کومنانے کی کوشش کرتے ہیں جس پربہت سارے سیکولرعناصرسیخ پاہوگئے ہیں لیکن 30دسمبرکواسلام آبادمیں قبائلی عوام کے دھرنے میں ہزاروں قبائلی عوام کی شرکت سے ثابت ہوجائے گاکہ قبائلی عوام کیاچاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ تمام خرابیوں کی جڑ فرنگی نظام ہے عدالتوں اورنصاب تعلیم میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے فرسودہ نظام کاخاتمہ اور اسلامی نظام کانفاذ تمام مسائل کاحل ہے، کرپشن ایک ناسور ضرور ہے لیکن پاکستان میں صرف کرپشن کی خرابی نہیں بلکہ سینکڑوں مسائل ہیں تمام مسائل اور جرائم کے خاتمے کیلئے اسلامی نظام کانفاذ ناگزیر ہے محراب اور ممبر کاکردار کوواضح کرناہوگا پاکستان کی سیاست پر بیرونی قوتوں کے آلہ کاروں کاقبضہ ہے انہوں نے کہا کہ علماء کرام نے بر صغیر میں انگریز سامراج کو بے دخل کرنے کیلئے سیاسی تحریک کے آغاز کے طور پر 1919 میں جمعیت کی بنیاد رکھی اور ایک صدی کے بعد بھی جمعیت پاکستان ھندوستان سمیت چالیس ممالک میں اس وقت موجود ہیں اور اس کے پیچھے ایک مستحکم نظر یہ کارفرماہے جمعیت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے عملی جدوجہد کرتی ہے اس وقت دنیا بھر میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیاجارھاہے دنیا میں ہر جگہ مسلمان زیرعتاب ہیں اسلامی ممالک کے حکمران امریکہ کے غلام بن چکے ہیں جمعیت کے کارکن ایک مقدس اسلامی نظریئے سے لیس اور اسلامی انقلاب کے علمبردار ہیں جو ہر باطل کے سامنے کھڑے ہیں ۔
جمعیت علماءاسلام پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد کابل پہنچ گیا
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا موجودہ ملکی صورتحال پر سلیم صافی کے ساتھ جرگہ پروگرام میں گفتگو
سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کیا آئی ایم ایف کی ہدایات پر ہماری قانون سازی ہوگی؟ اب مدارس کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے، اتفاق رائے ہو چکا تو پھر اعتراضات کیوں، یہ راز آج کھلا کہ ہماری قانون سازی کسی اور کی مرضی کے مطابق ہو گی، کہہ دیا جائے ہم آزاد نہیں ہیں، غلام ہیں۔ مولانا فضل الرحمان
اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا جامعہ عثمانیہ اسلام آباد میں اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
مدارس کے حوالے سے جو ایکٹ پاس ہو چکا ہے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ہم نے طے کر لیا ہے کہ معاملات یکسو نہیں کیے گئے تو احتجاج کریں گے، اسلام جانا پڑا تو جائیں گے۔علما سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری شکایت صرف ایوان صدر اور صدر مملکت سے ہے۔