پینتالیس سال بعد آزادکشمیر اسمبلی سے بھی قادیانی غیر مسلم اقلیت قرار،ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے قادیانیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں . مولانا سعید یوسف

پلندری :
امیر جمعیت علمائے اسلام آزادکشمیر مولانا سعید یوسف خان نے کہا کہ ختم نبوت بل کی منظوری بڑا کارنامہ پینالیس سالہ جدو جہد کے بعد قادیانیوں کو قانونی طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دینا اہم اور تاریخی کامیابی ہے ،وزیر اعظم اور انکی کابینہ ختم نبوت کا حقیقی سپاہی ہونے کا ثبوت دیا ،اس فیصلہ سے جہاں پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا اور ریاست کو حقیقی معنوں میں اسلامی وفلاحی ریاست بنانے میں اہم اور سنگ میل ثابت ہو گا وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،وزراء اسمبلی ،سیاسی ومذہبی جماعتوں اور ریاست بھر کے علماء کی محنت رنگ لائی ،وزیر اعظم اور موجودہ حکومت نے تاریخ میں اپنا نام ہمیشہ کیلئے رقم کر دیا پینتالیس سال کے بعد ختم نبوت کے دفاع اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قراردینے کا کریڈٹ وزیر اعظم فاروق حیدر کو جاتا ہے جنہوں نے ریاست بھر کے مسلمانوں کے ایمانی جذبات کی ترجمانی کا حق ادا کر دیا اور سچا عاشق رسو ل ہونے کا ثبوت دیا جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور نو فروری کو ریاست بھر یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کیا مولانا سعیدیوسف نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے قادیانیوں کو اسلام سے کوئی تعلق نہیں پینتالیس سال قبل جو ختم نبوت کی تحریک آزادکشمیر سے چلی تھی آج اس کی منظوری سے جو خوشی ملی ہے اس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا میری دلی خواہش تھی کہ اور ایک تڑپ لیکر میدان میں نکلا تھا کہ ختم نبوت کا دفاع کر کے رہیں گے اللہ کا بڑا کرم ہے فاروق حیدر کے حصہ میں وہ کام آیا جو پینتالیس سالوں میں کوئی نہیں کر سکا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کیلئے اسمبلی میں علماء موجود تھے جنہوں نے ختم نبوت کا دفاع کیا اور قانون سازی کروائی آزادکشمیر اسمبلی میں بد قسمتی سے آج تک علماء کو اس طرح کی نمائندگی نہیں ملی کہ وہ قانون سازی میں اپنا کردار ادا کر سکیں لیکن ریاست بھر کی دینی جماعتوں ،تمام مسالک ،سیاسی جماعتوں کے قائدین اور بالخصوص وزیر اعظم آزادکشمیر اور انکی کابینہ کے ہم مشکور ہیں جنہوں نے ختم نبوت کے مسئلہ کی سنگینی کو سمجھا اور اس پر قانون سازی کی مولانا سعید یوسف نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ اس پر کوئی کمپرومائز زنہیں کر سکتے بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہیکہ ہم اپنے آقا کے ناموس کی حفاظت کریں اور یہ کریڈٹ راجہ فاروق حیدر کو جاتا ہے جنہوں نے علماء کی اپیل پر قانون سازی کروائی اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور تاریخ میں ہمیشہ کیلئے اپنا نام رقم کر دیا