گلگت : دنیا کفر اسلام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں پاکستان کا تقدس مسجد کے تقدس کے برابر ہے بندوق اٹھانے کے قائل نہیں غیر مرعی قوتیں ہمیشہ جمعیت کے راستے میں رکاوٹ بنی رہتی ہے نماز کی پابندی تو واشنگٹن میں بھی نہیں پی پی، پی ایم ایل اور پی ٹی آئی باطل قوتوں کے نمائندے ہیں جمعیت شعائر اسلام کی محافظ جماعت ہے فضل الرحمن ایک نظرئے کا نام ہے علماء متحد ہوئے باطل کا مقابلہ نہیں کرسکتے علماء انبیا ؑ کے وارث نبی ﷺ کے راستے پر چلے بغیر وارث نبی ﷺ نہیں ہوسکتا مدینے کی ریاست آئیڈیل ریاست تھی جمعیت بندوق اٹھانے کی پرامن جدوجہد کے قائل ہیں صد سالہ کانفرنس اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام ضلع گلگت کے زیر اہتمام علماء کنونشن سے سینئر نائب امیر کے پی کے سابق پارلیمانی لیڈر کے پی کے اسمبلی مفتی کفایت اللہ، امیر جمعیت علماء اسلام گلگت بلتستان مولانا سید سرور شاہ، سینئر نائب امیر جی بی مولانا محمد شاہ، نائب امیر جی بی مولانا قاضی عنایت اللہ، امیر جمعیت علماء اسلام گلگت منہاج الدین، سابق وزیر صحت حاجی گلبر خان، سابق پارلیمانی سیکریٹری حاجی رحمت خالق اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا مہمان خصوصی مفتی کفایت اللہ نے علماء کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ علماء انبیا ؑ کے حقیقی وارث ہیں انبیا ؑ کا کام امت کو سیدھا راستہ دیکھانا تھا انبیا ؑ کے راستے پر چلے بغیر ابنیا ؑ کا واث نہیں ہوسکتا انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام علمائے حق کی نمائندہ جماعت ہے جمعیت کے جدوجہد کا مقصد ملک کو ایک فلاحی و اسلامی ریاست بنانا ہے نماز اور روزے کی پابندی تو واشنگٹن میں بھی نہیں ہے جمعیت علماء اسلام بندوق اٹھانے کے قائل نہیں جمہوری انداز میں جدوجہد کے ذریعے اسلام کا عادلانہ نظام نافذ کرنا ہے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف تو سیکولر پارٹیاں ہیں یہ باطل قوتوں کے نمائندے ہیں جمعیت علماء اسلام حق کی نمائندہ جماعت ہے جمعیت شعائر اسلام کی محافظ جماعت ہے فضل الرحمن ایک نظرئے کا نام ہے باطل کے مقابلے میں حق کا نام باطل قوتیں فائدہ اٹھارہی ہے علماء متحد ہوکر باطل کیلئے مکابن جائیں پاکستان میں حکومت ان کو ملتی ہے جو اسلام کے مخالف ہو غیر مرعی قوتیں ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کے راستے میں رکاوٹیں بنی آرہی ہیں اس موقع پر مولانا سرور شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ علماء کو دیوار سے لگایا ہے یہ وہ مسلم لیگ ن ہے جس کا وزیر اعلیٰ عالم دین ہونے کے باوجود زکواۃ کی چیئرمین بھی کسی عالم دین کو نہیں بنایا مسلم لیگ ن نے علماء کو ہمیشہ دیوار سے لگایا ہے جمعیت علماء اسلام کی برکت سے علاقے میں امن ہے ماضی میں قیام امن کیلئے جمعیت کے ممبران اسمبلی کا کلیدی کردار رہا صوبائی حکومت کی کردرگی صفر ہے اس موقع پر شعراء اور نعت خواہ نے حمد باری تعالیٰ، نعت رسول مقول اور جمعیت کے حوالے سے نظمیں پڑھ کر حاضرین کو محظوظ کرلیا جمعیت علماء کے کنونشن میں دیامر، استور، غذر اور ضلع گلگت سے علمائے کرام اور دیگر عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی کنونشن کے مہمان خصوصی مفتی کفایت اللہ صدر مجلس مولانا قاضی عنایت اللہ تھے، قاری عبدالطیف کی تلاوت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کردیا سٹیج سیکریٹری کے فرائض مولانا مشتاق احمد اور منہاج الدین نے باری باری ادا کئے۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مسائل پر بات چیت کے لئے پارلیمانی وفود بھیجنے کا مطالبہ کردیا،سیاسی جماعتوں اور سیاسی قائدین کو ملک کے لیے غیر ضروری سمجھنے سے زیادہ بڑی حماقت کوئی نہیں ہوسکتی ، لاپتہ افراد کے معاملے کی وجہ سے ملک میں عوامی نفرت بڑھ رہی ہے، اداروں پر اعتمادختم ہورہا ہے ، صوبوں کے وسائل پر قابض ہونے کی بجائے ان کے حقوق کوتسلیم کریں قبائلی اضلاع میں قیمتی معدنیات اور وسائل پر قبضہ کے لئے قبائل پر جنگ مسلط کی گئی ہے پارلیمینٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت ہونی چاہئے،سیاستدانوں کوسائیڈ لائن کرنا ترک کردیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے معاملات ان کے حوالے کردیں حل نکل آئے گا تمام معاملات میں خود کو فیصل آباد کا گھنٹہ گھر یا امرت دھار سمجھ لینا خواہش ہوسکتی ہے مسئلہ حل نہیں ہوسکتا ۔
قا د یانی مبارک ثانی مقدمے کے حتمی فیصلے کو اناؤنس کیا ہے اور انہوں نے گزشتہ فیصلے جو چھ فروری کو اور پھر چوبیس جولائی کو ہوئے تھے ان کے تمام قابل اعتراض حصوں کو حذف کر دیا ہے میں اس بہت بڑی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں تمام دینی جماعتوں کو ان کے کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں
72 سال کا ہوگیا ہوں پہلی بار کسی عدالت میں پیش ہورہا ہوں،عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے آئے ہیں،مولانا فضل الرحمان
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کا لکی مروت میں امن عوامی اسمبلی سے خطاب
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ کا پشاور میں تاجرکنونشن سے خطاب