مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ قابل مذمت ہے اسلامی نظام کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

امیر جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر مولانا سعید یوسف خان مدظلہ نے کہا ہے کہ مولانا عبدالغفور حیدری پر حملہ قابل مذمت ہے ، دہشت گرد اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے،ملک وملت کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،دہشت گردی کسی فوجی ادارے پر ہویا سکول وکالج میں ہو یا مدرسہ یا علماء پر،ایک ہی کڑی ہے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمنوں کی چالیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے ہمیشہ ملکی سلامتی قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔دہشت گرد جمعیت علماء اسلام کو اپنے مشن سے نہیں روک سکتے ،