عالم اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں ان بابرکت لمحات میں مظلوم کشمیری بھائیوں کومت بھولیں۔مولانا سعید یوسف

پلندری آزادکشمیر:
جمعیت علماءاسلام آزادکشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف دامت برکاتہم نے عالم اسلام کو عید کی خوشیوں پر مبارکباددیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عید کے ان بابرکت لمحات میں جہاں ہم عید کی خوشیاں منا رہے ہیں وہیں مقبوضہ کشمیر میں ہمارے مظلوم مسلمان بھائی بھارتی ظلم و استبداد تلے اپنی زندگی گزارنےپے مجبور ہیں اللہ سے دعا ہے کہ اللہ کشمیریوں کو حقیقی آزادی عطا کرے اور پاکستان جو کشمیریوں کا وکیل ہے اسے استحکام عطا کرے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری کشمیری قوم پاکستان سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اپنی خارجہ پالیسی کا محور بنا کر پوری قوت کے ساتھ کشمیر کاز کے لیے اپنا کردار اداء کرے