ملک پاکستان کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے مولانا سعید یوسف

بھارت کا غرور مٹانےکیلئےکشمیر کا ہر پیر وجوان پاک فوج کے ساتھ کھڑاہےپاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے
ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے کیا ان کا کہنا تھا کہ
ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گےمقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کی انتہاء ہو چکی گولی کے استعمال چادر اور چاردیواری کی پامالی پر عالمی برادری کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے
ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام ایک قوت ہے اور آئندہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام بھرپور کامیابی کیساتھ اقتدار میں آئے گی