سانحہ باجوڑ ۔۔ شندائی موڑ، باجوڑ کا وہ علاقہ ہے جہاں 30 جولائ 2023اتوار کو جمعیت علماء اسلام کا عظیم الشان کنونشن پورے عروج پر تھا۔ اس کنونشن میں جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے قائدین، علماء و شیوخ، ائمہ کرام و حفاظ اور ذمہ داروں کا جم غفیر تھا۔سٹیج اکابرین سے سجا ہوا تھااور کارکنوں کی بڑی تعداد پنڈال میں موجود تھی۔

حضرت مولانا قاضی عصمت اللہ صاحب 1944 کو ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقہ کلی علوزئی میں حاجی عبدالعزیز کے ہاں پیدا ہوئے ابتدائی تعلیم چند برت خیل کے مولانا عبد الستار آخوند زادہ رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کی، اس کے بعد مزید تعلیم قلعہ سیف اللہ شہر کے ممتاز عالم دین حضرت مولانا محمد یعقوب رحمتہ اللہ علیہ سے اور 1965 میں کوئٹہ کے جامعہ مظہر العلوم شالدرہ میں حضرت مولانا عبداللہ اجمیری رحمۃ اللہ علیہ ،حضرت مولانا گل خان لونی رحمتہ اللہ علیہ ،مولانا محمد صدیق رحمتہ اللہ علیہ سے اور موقوف علیہ تک کی تعلیم مدرسہ ریاض العلوم ژوب کے مولانا رحمت اللہ مندوخیل رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل کی۔