شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق کو شہید کرنے والے اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکتے، ریاست بتائے کہ کہ وہ کیوں ایک عالم دین کو تحفظ فراہم نہیں کرسکی . مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد ۔ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق رحمہ اللہ کی شہادت پہ انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک جید عالم دین سے محروم ہوگئے،شہید کرنے والے اللہ کے غضب سے نہیں بچ سکتے، ریاست بتائے کہ کہ وہ کیوں ایک عالم دین کوکیوں تحفظ فراہم نہیں کرسکی ،اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق رحمہ اللہ کے فرزند مولانا حامد الحق سے سفاری اسپتال میں شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق کا نعش لانے کے موقع پہ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا مولانا سمیع الحق کی دینی و ملی خدمات کو یاد رکھا جائیگا ان کا شمار برصغیر کے ممتاز علماء کرام میں ہوتا تھا ایسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات میں انکا موقف ایک سند کی حیثیت رکھتی تھی 2002 میں متحدہ مجلس عمل میں انکا انتہائی اہم رول رہا ہے وہ ایک معتدل شخصیت تھے جو ملک میں اہم آہنگی کیلئے کردار ادا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ ان کی شہادت سے پیدا ہونے والی خلاء کبھی پر نہیں ہوگی حکومت بتائے کہ انہوں نے اس حوالے سے تفتیش میں کتنی پیشرفت کی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پہ بنے ہوئے ملک میں علماء محفوظ نہیں انہوں نے اس موقع پہ انکے فرزند مولانا حامد الحق حقانی سے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ جمعیت علماء اسلام کی قیادت آپ کے ساتھ ہے قاتلوں کی گرفتاری تک حکومت کو چین سے نہیں بیٹھنے دینگے حکومت فی الفور ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کرے اور اس مسئلے کو عام حالات کی طرح کمیٹیوں کی نذر نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم انکے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

Facebook Comments