تربت۔
جمعیت علماء اسلام ضلع کیچ کے زیراہتمام نویدانقلاب کانفرنس سے مرکزی جنرل سیکرٹری وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفورحیدری،صوبائی امیرمولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناعبداللہ جتک ،حاجی محمدحسن شیرانی،مولاناخالدولیدسیفی،حافظ محمداعظم بلوچ،ر جسٹس عبدالقادربلوچ،سردارنجیب سنجرانی،میریونس عزیززہری،میریسین مینگل،عطاء اللہ بلوچ،ڈاکٹرخلیل احمدبلیدی،حافظ محمدصدیق مینگل،حافظ خلیل احمدسارنگزئی،حاجی محمدخان کبزئی،مولاناعبدالحفیظ مینگل،حافظ عبداللہ گورگیج ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیچ اورمکران کی پسماندگی کے ذمہ دارسالوں سال سے مسلط قوم پرست ہیں یہاں پانی،تعلیم،صحت کی سہولیات نہیں ہیں ہزاروں بے روزگارنوجوان مایوس ہیں ، قوم پرستوں نے سیاست کوکاروبارکاذریعہ بنایاہے ،آج کا جلسہ عام ریفرنڈم ثابت ہوا.کانفرنس میں کیچ کے ہزاروں افرادنے شرکت کرکے جمعیت کے حق میں اپنافیصلہ سنادیا
مختلف قوم پرست پارٹیوں کے سینکڑوں افرادکی شمولیت کاخیرمقدم کرتے ہیں قافلہ حق میں جوق درجوق عوام شمولیت اختیارکررہے ہیں جوآئندہ انتخابات میں کامیابی کی نویدہے انہوں نے نئے شامل ہونے والوں کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ مکران سے ژوب تک عوام جمعیت کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں آئے روزقبائلی،سیاسی اورسماجی شخصیات اورہزاروں افرادکی شمولیت انتخابات سے قبل جمعیت پراعتمادکااظہارہے عوام نے مایوس کرنے والوں کومستردکرکے قبل ازوقت جمعیت کے حق میں اپنافیصلہ سنادیاانہوں نے کہاکہ جمعیت کواقتدارکاموقع ملاتوعوام حقیقی تبدیلی خودمحسوس کرے گے ،مفت تعلیم،صحت اور روزگارہماری ترجیحات میں شامل ہیں ،تعلیم اورصحت کومفت فراہم کریں گے،صحت کارڈکے اجراء سے غریب لوگوں کوریلیف دیں گے تمام اضلاع میں کالجزقائم کریں گے،بلوچستان کارقبہ بہت بڑاہے سڑکوں کے جال بچھائیں گے ہزاروں بے روزگارنوجوانوں کومیرٹ کے مطابق روزگارکے مواقع فراہم کریں گے کرپشن اورکمیشن مٹاکرمثالی حکومت کے ذریعے باقی صوبوں کے نمونہ پیش کریں گے،بجلی اورگیس کی سہولیات سے عوام کومستفیدکریں گے انہوں نے کہاکہ سیکولرجماعتوں نے ہمیشہ اقتدارمیں آکرذاتی مفادات کوترجیح دی ہے عوام کی زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی آئندہ دوراسلام پسندوں کاہے
ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے اورچاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کریں گے عوامی رائے جمعیت کے حق میں ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت گرانے میں خودحکومت میں شامل وزراء اورجماعتوں نے کرداراداکیاجمعیت تواپوزیشن میں تھی حکومتی جماعتوں نے اپنی حکومت پرعدم اعتمادکااظہارکیالیکن جمعیت نے تمام صورتحال کاجائزہ لینے کے بعدجمہوری طریقے سے حکومت کوتبدیل کرنے میں ساتھ دیاانہوں نے کہاکہ بلوچستان کی سابق حکومت نے عوام کی فلاح کے بجائے چندخاندانوں کونوازا.
چارسال کے دوران دوسوارب روپے ترقیاتی کاموں کی مدمیں لیپس ہوئے پوری دنیامیں بلوچستان حکومت کرپشن اورکمیشن کی وجہ سے بدنام ہوئی ٹینکی لیکس سے لیکرایمنسی رپورٹ تک تمام داستانیں قابل شرم رہیں انہوں نے کہاکہ عوام جمعیت کاساتھ دیں حقیقی تبدیلی کے لئے جمعیت کاکاروان چل پڑاہے جوق درجوق عوام کی شمولیت مستقبل میں کامیابی کی نویدہے کیچ ،گوادراوردیگراضلاع میں پانی کی قلت،تعلیم،صحت اورسڑکوں کی عدم سہولیات حکومت کی ناقص کارکردگی کی واضح مثالیں ہیں عوام سیکولرجماعتوں کومستردکرکے خوف خداسے معموردیندارلوگوں کواپنے وسائل کے محافظ بناکراسمبلی میں بھیجیں انہوں نے کہاکہ غریب عوام کے خون اورپسینے سے جمع ہونے والے ٹیکس سے اقتدارپرست مافیاکھیل کررہے ہیں عوام کے پیسے عوام پرخرچ کرنے کے بجائے چندلوگوں کی جیبوں میں جاتے ہیں بلوچستان کی پسماندگی کاذمہ دارصرف وفاق نہیں بلکہ بلوچستان میں برسراقتدارآنے والے قوم پرست اورسیکولربھی ہیں آئندہ انتخابات میں قوم پرستوں سے پانچ سال کرپشن اورکمیشن کاحساب لیاجائے گا۔
