نبی کریم ﷺ کی سیرت کو سامنے رکھ کر زندگی گزاریں گے تو دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی ،مدرسے دین اسلام کے قلعے ہیں حکومت دینی مدارس کی حوصلہ شکنی کے بجائے انکی بھرپور حوصلہ افزائی کرے.مولانا عبدالغفور حیدری

ڈیرہ مراد جمالی :
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو سامنے رکھ کر زندگی گزاریں تو دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہوگی پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک غفلت کی چادر اوڑھے ہوئے ہیں پاکستان ترکی سعودی عربیہ انڈونیشیا ملائیشیا سمیت دیگر نے فوجیں بنا رکھی ہیں مگر دوسری جانب افغانستان کشمیر فلسطین اور روہینگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے تو اس صورت میں اتحادی فوج کو ختم ہی کرلینا چاہیئے پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جمعیت علماء اسلام شریعت کا نفاذ کرینگے
جے یو آئی آنے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی 2018ء جے یو آئ کی کامیابی کا سال ہے 2013ء کا الیکشن جیتنے والے صوبے میں تین وزیر اعلی تبدیل کرنے کے باوجود ان کے پاس کوئی بھی وژن نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منجھوشوری کے مقام پر جلسہ سیرت الرسول سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے قبل جمعیت علماء اسلام بلوچستان کےصوبائی امیر مولانا فیض محمد جے یو آئی کے صوبائ نائب امیر مولانا عبداللہ جتک صوبائی سالار حافظ محمد ابراہیم لہڑی سردار نور احمد بنگلزئی حافظ خلیل احمد سارنگزئی حافظ سعید احمد حاجی حبیب اللہ پرکانی سردار زادہ میر سعید جان لانگو میر نظام الدین لہڑی مولانا ارشد الدین و دیگر نے بھی خطاب کیا مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تعلیم صحت مواصلات سمیت تمام شعبوں کو درست کرینگے انہوں نے کہا کہ تمام شعبے اس وقت تباہ و برباد ہیں ، جمعیت ووٹ کی طاقت سے جلد تبدیلی لائے گی غریب کب تک انتظار کرینگے قوم پرست جب کامیاب ہوجاتے ہیں تو پیٹ آگے نکلتا ہے اور غریب پیچھے رہ جاتا ہے سی پیک منصوبہ ایک اہم منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ انشاءاللہ ہر حال میں کامیاب ہوگا جس کے نتیجے میں ملک ترقی کرے گا ہم اس پوزیشن میں آجائیں گے کہ ہم غریب ممالک کا تعاون کرسکیں اس منصوبے کو سبوتاژ کرنےمیں ہمارا پڑوسی ملک بھی شامل ہے انڈیا اور امریکہ سی پیک کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں بھارت نفرت اور گھمنڈ میں نہ رہے اگر حماقت کی تو یہ جنگ انکی سرزمین پر منتقل ہوگی اس سے قبل دستار بندی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مدرسے دین اسلام کے قلعے ہیں ملک میں پرائیویٹ سیکٹر میں دینی مدرسوں میں لاکھوں طلبہ و طالبات دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں کیونکہ غریب طلباء کے پاس سکولوں اور کالجوں کی فیس نہیں ہوتی حکومت دینی مدرسوں کی حوصلہ شکنی کرنے کے بجائے انکی بھرپور حوصلہ افزائی کرے نصیرآباد میں زرعی پانی کی مصنوعی قلعت پیدا کرکے زراعت سے وابسطہ افراد کا معاشی قتل برداشت نہیں کرتے حکومت زرعی پانی کی قلعت کو فوری دور کریں.