کوئٹہ:
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وقائمقام چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے اراکین نے اپنے ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا بلوچستان حکومت کے خاتمے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے ماضی میں قوم پرستوں نے بلوچستان کی پسماندگی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے جمعیت علماء اسلام ملک اور صوبے کی سب سے بڑی سیاسی ومذہبی جماعت ہے ہم سب کا دشمن ایک ہے بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کریں اور سی پیک منصوبے کو ناکام بنا نے کے لئے ہر کوشش کی جا رہی ہے مگر سی پیک کو ہر صورت میں کامیاب بنانا ہو گا سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی گئی تو جمعیت علماء اسلام سخت احتجا ج کرے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے سید نواب شاہ کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سابق گورنر سید فضل آغا ، صوبائی امیر مولوی فیض محمد، صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈووکیٹ ، سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالباری آغا، صاحبزادہ کمال الدین. سیدمطیع اللہ آغا، عبدالواحد صدیقی نے بھی خطاب کیا قائمقام چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت کے اراکین نے اپنے ہی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کیا بلوچستان حکومت کے خاتمے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے جو لوگ جمہوریت کے دعویدار بن کر حکومت گرانے کو سازش قرا ردے رہے ہیں انہوں نے کبھی بھی جمہوریت کا ساتھ نہیں دیا اور اب جمہوریت کا نام لے کر اپنے حکومت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام ایک بہت بڑی سیاسی قوت ہے اور عوام کی طاقت سے ہمیشہ ملکی مسائل کو حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام حالات کی پیدوار جماعت نہیں بلکہ ایک نظریاتی جماعت ہے جمعیت100 سالوں سے اپنے اکابرین کے بتائے ہوئے اصولوں پر چل رہے ہیں بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کریں ہم سب کا دشمن مشترکہ جو کہ ہمیں ترقی کرنے نہیں دیتا مگر دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنا نے کے لئے سب کو اپنا کردا راد اکرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی معدنیات سے مالا مال ہے لیکن صوبے میں پسماندگی بھی سب سے زیادہ کرپشن نے ہمارے صوبے کا بیڑہ غرق کر دیا جب تک کرپشن کے خلاف سب متحد نہیں ہونگے تو کبھی بھی ہم ترقی نہیں کر سکتے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ ہم عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کریں آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی جمعیت علماء اسلام صوبے بھر میں کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد دیں اور امید ظاہر ہے کہ وہ بھی جمعیت علماء اسلام کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔
جمعیت علماءاسلام پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد کابل پہنچ گیا
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا موجودہ ملکی صورتحال پر سلیم صافی کے ساتھ جرگہ پروگرام میں گفتگو
سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کیا آئی ایم ایف کی ہدایات پر ہماری قانون سازی ہوگی؟ اب مدارس کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے، اتفاق رائے ہو چکا تو پھر اعتراضات کیوں، یہ راز آج کھلا کہ ہماری قانون سازی کسی اور کی مرضی کے مطابق ہو گی، کہہ دیا جائے ہم آزاد نہیں ہیں، غلام ہیں۔ مولانا فضل الرحمان
اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا جامعہ عثمانیہ اسلام آباد میں اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
مدارس کے حوالے سے جو ایکٹ پاس ہو چکا ہے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ہم نے طے کر لیا ہے کہ معاملات یکسو نہیں کیے گئے تو احتجاج کریں گے، اسلام جانا پڑا تو جائیں گے۔علما سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری شکایت صرف ایوان صدر اور صدر مملکت سے ہے۔