جوق درجوق لوگ جمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جوجمعیت کی حقانیت اوربڑھتی ہوئی مقبولیت کی واضح دلیل ہے .ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کا شمولیتی جلسے سے خطاب

برشور۔
سینکڑوں افرادکا جمعیت علماءاسلام میں شمولیت کااعلان
جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،صاحبزادہ کمال الدین،حاجی عبدالواحدصدیقی،سیدجانان آغا،مولاناحبیب اللہ آغا،ملک بازمحمدکاکڑ،ملک عبدالعلی کاکڑ،مصورپہلوان اورحافظ محمد شاہدنے برشوریونین کونسل باغ میں شمولیتی جلسے سے خطاب کیااس موقع پرپیپلزپارٹی اورمسلم لیگ کے رہنماؤں امان اللہ،نصیب اللہ،نجیب اللہ کی قیادت میں سینکڑوں افرادنے،کلی مژوئی حلقہ نارین میں حاجی امان اللہ لالا،چیئرمین عبدالعلی،داداللہ کی قیادت میں درجنوں افراد،کلی کوزشاخ یونین نارین میں عبدالکریم لالاکی سربراہی میں متعددافراد،کلی چڑبادیزئی میں پشتونخوامیپ کے رہنماحسام الدین نے اپنے خاندان اورساتھیوں سمیت جمعیت میں شمولیت کااعلان کیا،شمولیتی اجتماعات سے ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،صاحبزادہ کمال الدین،حاجی عبدالواحدصدیقی،سیدجانان آغا،ملک بازمحمدکاکڑودیگ​رنے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والوں کومبارکباددی اورکہاکہ ہرروزجوق درجوق لوگ جمعیت میں شمولیت اختیارکررہے ہیں جوجمعیت کی حقانیت اوربڑھتی ہوئی مقبولیت کی واضح دلیل ہے جمعیت اس وقت اپوزیشن میں ہے عام طورپرلوگ حکمران جماعتوں میں شمولیت اختیارکرتے ہیں لیکن حکومت کی ناقص کارکردگی،نااہلی،میرٹ کی پامالی اوربدترین ناکامی کے بعدحکمرانوں جماعتوں اوردیگرپارٹیوں کے مایوس لوگ جوق درجوق جمعیت میں شامل ہورہے ہیں اورہرروزشمولیتی اجتماعات منعقدہوتے ہیں اوریہ سلسلہ گزشتہ تین سال سے جاری ہے اورجاری رہے گادس دسمبرسے پشین کاریزات میں شمولیتوں کاسلسلہ شروع ہوگاجبکہ 6دسمبرکوکوئٹہ میں شمولیتی تقریب ہوگی انہوں نے کہاکہ میرٹ کے دعوے کرنے والی قوم پرست پارٹی نے اقتدارمیں میرٹ کی دھجیاں اڑادیں محکمہ تعلقات عامہ میں میرٹ کے خلاف بھرتیاں کی گئیں وزیراطلاعات نے محکمہ کے افسروں کے ساتھ گٹھ جوڑکرکے قریبی عزیزوں اوررشتہ داروں کونوازاگیاٹیسٹ وانٹرویوکاسلسلہ کئی ماہ سے جاری تھااہل افرادکوجان بوجھ کرفیل کیاگیاٹیکنیکل پوسٹوں پرنان ٹیکنیکل افرادکوبھرتی کیاگیاوزیراعلی نواب زہری،چیف سیکرٹری،ڈی جی نیب اس کانوٹس لیں اورحقداروں کوانصاف فراہم کریں انہوں نے کہاکہ موجودہ دورحکومت میں ترقیاتی کام ہوئے اورنہ ہی بے روزگاروں کوروزگارملاتمام محکموں کوتباہ کردیاگیاصرف چندخاندانوں کونوازاجاتاہے سرکاری وسائل ذاتی مفادات کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں عوام مایوس ہوگئے اس لئے جمعیت کی طرف ان کارجحان بڑھ گیاہے مستقبل جمعیت کاہے آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریں گے اورتاریخی کامیابی حاصل کریں گے اقتدارمیں آکرمیرٹ کویقینی بنائیں گے
محکمہ تعلیم اورصحت پرخصوصی توجہ دیں گے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپورکرداراداک​ریں گے مایوس طبقات کے لئے جمعیت امیدکی آخری کرن ہے آئندہ الیکشن میں عوام قوم پرستوں کااحتساب کریں گے نفرت اورتعصب کی سیاست کوہمیشہ کے لئے مستردکریں گے قوم پرستی کی سیاست دفن ہوگئی بوسیدہ نظام میں اصلاح لانے کی ضرورت ہے عوام کے وسائل عوام پرخرچ کئے جائیں غریب طبقے کی حالت نہیں بدلی صرف چندخاندانوں کوفائدہ ہورہاہے ہرسال اربوں روپے لیپس ہوتے ہیں پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لئے بڑے بڑے منصوبے شروع کئے جائیں گےتمام اضلاع میں بڑے ہسپتال اورکالج بنائے جائیں،قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ کیاجائے اورعوام کی مایوسی کودورکرنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے جمعیت کے کارکن انتخابات کے لئے تیاریاں تیزکریں۔