مفتی محمود کانفرنس کی تیاریاں مکمل ،26 اکتوبر کو ہونے والی کانفرنس تاریخ رقم کرے گی .ملک سکندر خان ایڈوکیٹ

کوئٹہ:
جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ، مولانا محمد حنیف، مولانا امیرزمان،مولاناعبداللہ جتک، صاحبزادہ کمال الدین نے کہا ہے کہ جمعیت کے زیراہتمام 26 اکتوبر کو عظیم الشان مفتی محمود ؒکانفرنس ہوگی جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئ ہیںجبکہ بدھ کو شہداء مستونگ وشاہ محمدشہید کی یاد میں شہداء اسلام کانفرنس سائنس کالج کوئٹہ میں صبح دس بجے ہوگی اور دوپہر 2 بجے قائدین کی قیادت میں امن ریلی نکالی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب اسٹیڈیم میں جلسہ گاہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی بہرام خان اچکزئی، حاجی محمد حسن شیرانی، حاجی عبدالباری اچکزئی، مفتی غلام حیدر، سیدجانان آغا، حافظ محمد ابراہیم لہڑی، سید مطیع اللہ آغا، مفتی روزی خان، سید عبدالواحدآغا، حاجی قاسم خان خلجی،جلال شاہ اخوندزادہ ،مولاناعزیزاللہ حنفی، مولانامحمد سلیم، مولاناخورشیداحمد، ناصرمسیح، ملک لطف اللہ ترین،حاجی عبداللہ خلجی، عبدالواسع سحر، مولاناسعید الرحمن فاروقی ودیگر بھی موجود تھے۔ ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہا کہ کانفرنس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیںپورے صوبے میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔
کوئٹہ شہر کو پرچم نبوی، خیرمقدمی بینروں اور پینافلیکس سے سجایا گیاہے گراونڈ میں 30 ہزار کرسیاں رکھیں گے، 3 ہزار رضاکاروں کو تعینات کیا جائے گا، کانفرنس سے قائدجمعیت کے علاوہ چاروں صوبوں کے قائدین بھی خطاب کریں گے،قائدجمعیت ودیگر قائدین آج بدھ کو کوئٹہ پہنچ جائیں گے انہوں نےکہا کہ کانفرنس بلوچستان کی تاریخ کی سب سے بڑی کانفرنس ہوگی جس میں عوامی قوت کا مظاہرہ کریں گے گراونڈ میں تعمیراتی کام ہونے کے باوجود مجبور ہو کر اسی گراونڈ میں کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ شہر میں اس سے بڑا اور کوئی گراونڈ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ آج شہداء مستونگ وشاہ محمدشہید کی یاد میں شہداء اسلام کانفرنس سائنس کالج کوئٹہ میں صبح دس بجے ہوگی جس سے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا فیض محمد. ملک سکندرخان ایڈوکیٹ، علامہ راشدخالدمحمود ودیگر قائدین خطاب کریں گے بعد ازاں 2 بجے سائنس کالج سے طویل پرچم نبوی کے تلے قائدین کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی جو منان چوک، باچاخان چوک سمیت دیگر شاہراہوں سے گزر کر ایوب اسٹیڈیم پہنچ جائے گی انہوں نےکہا کہ تمام اضلاع سے جلوسوں کی شکل میں ساتھی آئیں گے اور کانفرنس میں شرکت کریں گے انہوں نے روزنامہ جنگ کے صحافی عرفان الحق صائم کی وفات پر تعزیت بھی کی