جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے زیراہتمام 26 اکتوبر کو ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کی تیاریاں عروج پر کانفرنس کی کامیابی کیلئے کارکنان پرعزم

جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی امیرمولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناانوارالدین،وفاقی وزیرمولاناامیرزمان،جمعیت فاٹاکے امیرمفتی عبدالشکور،صاحبزادہ کمال الدین، مولانانوراللہ،حاجی عبدالواحدصدیقی،مفتی غلام حیدر،حاجی سیدجانان آغا،سیدمطیع اللہ آغا،عطاء اللہ کاکڑ،قاری سنزرخان ودیگرنے جمعیت ضلع لورالائی کے زیراہتمام 26اکتوبرکومفتی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ جمعیت کی جانب سے صوبائی سطح پر26اکتوبرکوکوئٹہ میں تاریخ سازمفتی محمود ؒ کانفرنس ہوگی جس سے قائدجمعیت مولانافضل الرحمن خصوصی خطاب کریں گے کانفرنس میں لاکھوں افرادشرکت کریں گے کانفرنس کوکامیاب بنانے کے لئے صوبائی قائدین نے 9ستمبرسے قلعہ سیف اللہ سے صوبہ بھرکادورہ شروع کیالورالائی کاپروگرام بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے اوریہ دورہ 7اکتوبرتک جاری رہے گاانہوں نے کہاکہ تین سال قبل مفتی محمودؒکانفرنس میں بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی تھی اورصادق شہیدگراؤنڈ میں عوام کا سمندر امڈ آیاتھاجس نے ماضی کے تمام ریکارڈتوڑدیئے تھے لیکن ہمیں امیدہے کہ 26اکتوبرکومفتی محمودؒکانفرنس اس سے بھی کئی گناہ بڑی ثابت ہوگی جس کے بلوچستان کے مستقبل کی سیاست پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے انہوں نے کہاکہ جمعیت اسلاف کی امین جماعت ہے جس نے ہرمیدان میں اسلام اورمسلمانوں کے مفادات کاتحفظ کیاہے اورطاغوتی قوتوں کے عزائم اورسازشوں کوناکام بنایاہے برصغیرسے انگریزسامراج کوجہاداورسیاست کے ذریعے بھگانے پرعلماء کرام کی جدوجہدنے مجبورکیاآج بھی دنیابھرمیں جہاں مسلمانوں پرمظالم ڈھائے جاتے ہیں توقائدجمعیت پارلیمنٹ کے اندراورباہربھرپورآوازاٹھاتے ہیں برمامیں مسلمانوں پرجاری مظالم کے خلاف قائدجمعیت نے پارلیمنٹ نے جراتمندانہ موقف اختیارکیااورجمعیت کے سینیٹرطلحہ محمودنے امدادی سامان لے کربرمی مسلمانوں کے ساتھ تعاون کیاانہوں نے کہاکہ لسانی پارٹی نے اقتدارمیں آکرتمام وعدے بھلادیے چندخاندانوں نے مراعات وصول کرکے کرپشن کانیاریکارڈقائم کیاجس کے خلاف عوام اوراپنی پارٹی کے کارکنان سراپااحتجاج ہیں عوام مایوس ہوگئے صرف جمعیت امیدکی کرن ہے عوام کی امیدوں پرپورااتراناہوگاانہوں نے کہاکہ جمعیت کی سیاست تشدد،نفرت،تعصب،لسانیت،عصبیت اوردیگرخرافات سے پاک ہے جمعیت علماء اسلام مسلمانوں کے لئے ایک نعمت سے کم نہیں جوہرمحاذپرمسلمانوں، شعائراسلام اوردینی اقدارکی حفاظت کررہی ہے مستقبل ایک بارپھرجمعیت علماء کاہے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے عوام جمعیت کاساتھ دیں انہیں مایوس نہیں کیاجائے گا۔