حکومت این اے 260کے ضمنی الیکشن میں غیرجانبداری کامظاہرہ کرکے صاف وشفاف الیکشن کرانے میں کرداراداکرے ۔ملک سکندر خان ایڈوکیٹ

کوئٹہ:
جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنر ل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ حکومت این اے 260کے ضمنی الیکشن میں غیرجانبداری کامظاہرہ کرکے صاف وشفاف الیکشن کرانے میں کرداراداکرے ضمنی انتخاب میں صرف عوام کی مرضی کومدنظررکھاجائے وزیراعلی بلوچستان پرواضح کردیاکہ ضمنی الیکشن میں عوامی رائے کواگرتبدیل کرنے کی کوشش کی گئی توجمعیت علماء اسلام بھرپورتحریک چلائے گی وزیراعلی نے صاف اورشفاف الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے اب اس پرعمل درآمدکویقینی بنایاجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے این اے 260ضمنی الیکشن کے سلسلے میں بنائے گئے صوبائی الیکشن سیل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں جن میں حاجی عبدالباری اچکزئی،میرعثمان بادینی،مولاناولی محمدترابی،حاجی منظوراحمدمینگل پرمشتمل کمیٹی ہوگی جبکہ دوسری کمیٹی جس کے ذمہ الیکشن کمیشن سے متعلق تمام امورہوں گے سیدعبدالواحدآغاکی سربراہی میں ہوگی جن کے ارکان میراسحاق ذاکرشاہوانی،حاجی نصیب اللہ اچکزئی ہوں گے ،تیسری کمیٹی حاجی رحمت اللہ کاکڑ،اصغرترین،عبداللہ جان پرمشتمل ہوگی اس کے علاوہ حاجی محمدحسن شیرانی کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں سیدجانان آغااورسیٹھ اجمل بازئی ہوں گے کمیٹی کااگلااجلاس 15جون جمعرات کوہوگا۔