جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس ,اہم فیصلوں کا اعلان

اجلاس میں حافط قدرت اللہ شہیدسمیت سانحہ مستونگ کے تمام شہداء کےدرجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی۔
1 ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی جمعرات کو تین بجے تمام یونٹوں کا نمائندہ اجلاس ہوگا جس میں شہداء مستونگ کے لئے قران خوانی اور دعا کا اہتمام کیا جائے گا ۔
2 ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عید کے بعد 20 جولائی جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں حافظ قدرت اللہ شہید سیمینار ہوگا ۔
3 ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احترام رمضان المبارک کو یقینی بنانے اور رمضان المبارک میں حکومت کی جانب سے میوزیکل پروگرام وغیرہ کو منعقد نہ کرنے اور تاجر برادری کو ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کرنے کے حوالے سے مولاناولی محمدترابی کی سربراہی میں ڈی سی ، انتظامیہ اور تاجر برادری سے ملاقات اور مذاکرات کے لئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں مولاناحبیب اللہ مینگل ،عزیزاللہ پکتوی،حاجی محمدحنیف لہڑی اور رحم الدین ایڈوکیٹ شامل ہیں ۔