جمعیت علماء اسلام کوئٹہ کے امیر مولانا ولی محمد ترابی ،مولانا حبیب اللہ مینگل ، ناصر مسیح ، حاجی نورگل خلجی،اور جمعیت علماء اسلام کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصر یونیورسٹی اور کالجز کے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہوئے

کوئٹہ :
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیرمولاناولی محمدترابی،مولاناحبیب اللہ مینگل،حاجی نورگل خلجی،ناصرمسیح و دیگرنے جمعیت کی رکن قومی اسمبلی آسیہ ناصرکے فنڈسے یونیورسٹی اورکالجزکے طلبہ وطالبات کواپنی رہائش گاہ پرلیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ وطالبات کومفت اورمعیاری تعلیم کی سہولیت فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، جدیدتعلیم سے اپنی نئی نسل کوآراستہ کرنے سے ہی ملک وقوم ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے انہوں نے کہاکہ آسیہ ناصرکی کوششوں اورفنڈسے جلد یونیورسٹی اورکالجزکے 83طلبہ وطالبات کوسکالرشپ چیک دیئے جائیں گے شکالرشپ کاعمل مکمل ہوچکاہے جلدایک پروقارتقریب میں چیک تقسیم کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ آسیہ ناصرکی کوششوں سے گزشتہ سالوں میں بھی لاکھوں روپے کی مدمیں سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے گئے تھے جبکہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گاانہوں نے کہاکہ آسیہ ناصرکی ذاتی کوششوں سے اقلیتی برادری کے طلبہ وطالبات کواعلی کوالٹی کے بہترین لیپ ٹاپ دیکران کی حوصلہ افزائی کی گئی جس پرجمعیت کی قیادت انہیں خراج تحسین کرتی ہے اس موقع پرمولاناولی محمدترابی،آسیہ ناصر،حاجی نورگل خلجی،مولاناحبیب اللہ مینگل،ناصرمسیح اورعبدالواسع سحرنے مختلف طلبہ وطالبات پرلیپ ٹاپ تقسیم کئے