جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس مولاناولی محمدترابی کی صدارت میں منعقد

کوئٹہ :
جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس مولاناولی محمدترابی کی صدارت میں ہواجس میں مولانا عبد الغفور حیدری حفظہ اللہ پر ہونے والے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اور اس واقعہ کوپاکستان میں جمعیت علماء اسلام کی ا من کاوشوں پر حملہ قرار دیا گیا ،اجلاس میں صوبائی جماعت کی ہدایت کے مطابق ہفتہ کو سہ پہرتین بجے صوبائی سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی جائے گی اورشہرکے مختلف شاہراہوں سے گزرکرمنان چوک پراحتجاجی مظاہرہ کیاجائے گااجلاس میں انجمن تاجران اورتمام سیاسی پارٹیوں سے ہڑتال کامیاب بنانے کی اور کارکنوں اورشہریوں سے مظاہرے میں شرکت کی اپیل کی گئی اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کے لئے دعاکی گئی،اجلاس سے مولاناولی محمدترابی،مولانامحمدسرورموسی خیل،حاجی نورگل خلجی،مولانامحمدسلیم،مولانابشیراحمد،حاجی سازالدین،عزیزاللہ پکتوی،مفتی عبدالغفورمدنی،میریسین مینگل،رحیم الدین ایڈوکیٹ،حاجی نصیب اللہ،عبدالواسع سحر،حاجی قاسم خان خلجی،حاجی فیض اللہ ملاخیل،سیٹھ اجمل خان بازئی،حاجی امیرعثمان اچکزئی،پیرزین الدین،حافظ محمدطاہرزیرے ودیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ واقعہ انتہائی درد ناک ہے اس واقعہ کے بعد جمعیت کے کار کن جو اپنے صدسالہ کی کامیابی پر خوشیاں منارہے تھے یکدم اس واقعہ نے پوری جماعت کو غم میں مبتلاکر دیا ہے انہوں نے کار کنوں سے کہاکہ وہ پر امن انداز میں آگئے بڑھتے رہیں ہم پر امن اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے ۔