جمعیت علمائے اسلام تحصیل سنجاوی کے نظریاتی گروپ کےنائب امیر مولوی عبدالحئی ، جان محمد ، نجیب اللہ ، حمد اللہ نے اپنے ساتھیوں سمیت نظریاتی سےمستعفی ہو کر جمعیت علمائے اسلام میں شامل

سنجاوی شمولیتی پریس کانفرنس : جمعیت علمائے اسلام تحصیل سنجاوی الیکشن سیل کے مطابق نظریاتی گروپ تحصیل سنجاوی کےنائب امیر مولوی عبدالحئی ، جان محمد اور ، نجیب اللہ ، حمد اللہ نے اپنے ساتھیوں سمیت نظریاتی سے مستعفی ہو کر جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آخر دم تک جمعیت کے ساتھ رہیں گے ۔اور 26 مارچ الیکشن میں خلیل الرحمن دومڑ کو کامیاب کرانے کے لئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے سنئر رہنما حاجی باز محمد دومڑ ، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محب اللہ ، حاجی تاج محمد دومڑ ، سردار عبداللہ خان ترین ودیگر اکابرین موجود تھے