جمعیت بلوچستان کی مجلس عاملہ کاہنگامی اجلاس، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفورحیدری کی خصوصی شرکت

کوئٹہ۔ ( صوبائی ترجمان سیدجانان آغا)
جمعیت علماء اسلام کی صوبائی مجلس عاملہ کاہنگامی اجلاس مولاناانوارالدی​ن کی صدارت میں ہواجس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولاناعبدالغفور​حیدری نے خصوصی شرکت کی ،اجلاس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اوراہم امورپرغور ہوااورصوبائی الیکشن سیل کے حوالے سے چیئرمین حاجی عبدالواحدصدیقی نے تفصیلی رپورٹ پیش کی جس میں زیارت،لورالائی،ہرنائی،قلعہ عبداللہ، ژوب،مستونگ،نوشکی سمیت پندرہ اضلاع کے دوروں کے حوالے سے مختلف کمیٹیوں کی رپورٹوں پراظہاراطمنان کیاگیا،اجلاس سے مرکزی جنرل سیکرٹری مولاناعبدالغفور​حیدری، مولاناانوارالدی​ن،صاحبزادہ کمال الدین،حاجی عبدالواحد صدیقی،حاجی بہرام خان اچکزئی،حاجی محمدحسن شیرانی،حاجی عبدالباری اچکزئی ،سیدجانان آغااورسیدمطیع اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان میں بدامنی کی بڑھتی ہوئی صورتحال باعث تشویش ہے حکومت قیام امن میں ناکام رہی چند مخصوص لوگوں کومراعات سے نوازاجارہاہے عوام کی فلاح وبہبودکے لئے حکومت کے پاس کوئی وژن نہیں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام نئے جذبے کے ساتھ الیکشن میں حصہ لیکربھاری اکثریت سے کامیابی کے بعدحکومت بنائے گی ،اقتدارمیں آنے کے بعد تعلیم اورصحت کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گی ،سڑکوں کے جال بچھائیں گے،گیس اوربجلی کی فراہمی کویقینی بنایاجائے گابلوچستان کے ہزاروں بے روزگارنوجوانوں کوروزگارفراہم کرنے پرخصوصی توجہ دی جائے گی انہوں نے کہاکہ جمعیت نے صوبائی سطح پرالیکشن سیل تشکیل دیکرانتخابات سے متعلق اہم معاملات قبل ازوقت بخوبی انجام تک پہنچانے کے عزم کااظہارکیاہے صوبائی الیکشن سیل کے ارکان نے پندرہ اضلاع کے دورے مکمل کئے اورتمام اضلاع میں الیکشن سیل قائم کئے گئے اب یونین کی سطح پرالیکشن سیل قائم کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے بعدحلقہ بندیاں ضروری ہیں عام انتخابات سے قبل حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں بلوچستان ایک پسماندہ صوبہ ہے یہاں برسراقتدارآنے والی جماعتیں کبھی بھی عوامی قوت سے اقتدارمیں نہیں آئیں اسی لئے وہ سودہ بازی اورسمجھوتے پریقین رکھتی ہیں اورعوامی مفادات کے بجائے ذاتی مفادات کوترجیح دیتی ہیں لیکن اس بارجمعیت علماء اسلام عوامی قوت سے سلیکشن اوردھاندلی کے تمام منصوبے ناکام بناکرقوم کے حقیقی نمائندے اسمبلی میں بھیجنے کے لئے حکمت عملی طے کرچکی ہے عوام اپنے بہترمستقبل کے لئے جمعیت علماء اسلام کاساتھ دیں ۔