جمعیت علماء اسلام فاٹا کے زیر اہتمام مولانا عبدالغفور حیدری پر قاتلانہ حملے کے خلاف باب خیبر پر احتجاجی مظاہرہ

مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناغفورحیدری پرقاتلانہ حملےکی مذمت،حملوں اورشہادتوں سےڈرنےوالے نہیں ،
مظاہرے سے جمعیت علماء اسلام فاٹا کے جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شینواری نے مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر حملے اور تیس افراد کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی سربلندی اورملکی استحکام کی خاطرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،حکومت علماءحق پرہونے والے حملوں کی سازش بےنقاب کرکےذمہ داروں کوسزادے ،جمعیت علماء اسلام کو آج محب الوطنی اور امن پسندی کی سزا دی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں اور اسلام دشمن عناصر کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے ۔
مظاہرےمیں مولاناغفران اللہ خیبری،مولانامجاہد، مولانا دلاور درویش،مولاناسعیدخان، مولانانورالامین اورمولاناشاہ محمود نےبھی خطاب کیا،اور مستونگ حملےمیں شہیدہونےوالوں کیلئے دعائےمغفرت ،لواحقین سےاظہارہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعائیں کی گئی ۔