فاٹا کی مجلس عاملہ اور ضلعی امراء ونظماء کا اجلاس فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور کی سربراہی میں منعقد 14 اکتوبر یوتھ کانفرنس منعقدہ کرنے کا فیصلہ

پشاور :
جمعیت علماءاسلام و جمعیت طلباء اسلام فاٹا کی مجلس عاملہ اور ضلعی امراء ونظماء کا اجلاس فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور کی زیرقیادت صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقدھوا
جسمیں فاٹاکےجنرل سیکرٹری مفتی اعجازشینواری نےاجلاس کایجنڈہ پیش کیا
شرکاء اجلاس نے ایجنڈے کے ہر پہلو پر بحث کرنےکےبعد مندرجہ ذیل فیصلوں کی منظوری دی
14 اکتوبر یوتھ کانفرنس منعقدہ پشاور کو کامیاب بنانےکےلئے تمام ایجنسیزاورایف ارز کی تنظیموں کوھدایات جاری کی گئیں
تمام تنظیموں نےعہد کیا کہ اس کانفرنس کوہرصورت میں کامیاب کرینگے اورھزاروں نوجوانوں کو کانفرنس میں شریک کرکےثابت کرینگے کہ جمعیت فاٹاکی سب سےمضبوط قوت ھے
2018 کے جنرل الیکشن کےلئے درخواست دینے والے امیدواروں کو انٹرویو کیلئے 27ستمبر جمعیت کےصوبائی سیکرٹریٹ میں طلب کردیا گیا اور متعلقہ تنظیموں کوکام تیزکرنےکی ھدایت جاری کی گئیں
فاٹاکےانضمام کی ھرشکل مستردکردی گئی اورفیصلہ کیاگیاکہ انضمام کی ھرکوشش کوعوامی قوت سےناکام بنائینگے
فاٹاکے حالیہ مردم شماری مسترد کردی گئی اورمردم شماری کےنتائج کو قبائل کے خلاف سازش قرار دیا گیا
اجلاس کےا ختتامی لمحات میں قائدجمعیت نے بھی شرکت کی اوراجلاس سے مختصرخطاب بھی کیا