حکومت نے بل پیش کرتے ہوئے اعتماد میں نہیں لیا لیکن اس کے باوجود انضمام روکنے میں کامیاب رہے، عوام کی مرضی کے خلاف کوئی بھی فیصلہ قبائل عوام کے شکوک وشبہات میں اضافہ کریگا۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق حکومت نے تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے.مفتی عبدالشکور

پشاور:
حکومت نے بل پیش کرتے ہوئے اعتماد میں نہیں لیا لیکن اس کے باوجود انضمام روکنے میں کامیاب رہے، عوام کی مرضی کے خلاف کوئی بھی فیصلہ قبائل عوام کے شکوک وشبہات میں اضافہ کریگا۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق حکومت نے تجاویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے.مفتی عبدالشکور
ان خیالات کا اظہار سپریم کونسل کے رہنما جمعیت علماء اسلام کل قبائل کے امیر مفتی عبدالشکور، جنرل سیکرٹری مفتی اعجاز شنواری نے قبائل عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ قائدجمعیت کی بصیرت اور دور اندیشی سے قبائل عوام کو حوصلہ اور جرات ملی ہے انضمام کا ایجنڈا روک کر سپریم کونسل اور قائد جمعیت نے قبائل عوام کی نمائندگی کا حق ادا کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ قبائل اصلاحات اور قبائل کی ترقی کیلئے تمام تر اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، لیکن عوام کی رائے کو نظر انداز کرنے کی کسی بھی اقدام کی مزاحمت کرینگے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی فاٹا تک توسیع کیلئے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا اس سے تمام جمہوری روایات کی نفی کی گئی ہے جیسے چوری چھپے واردات کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کونسل کی تجاویز اورآئینی پہلووں پر رائے کا انتظار کیوں نہیں کیا گیا جمعیت علماء اسلام کا موقف ہے کہ اس حوالہ سے آئینی پہلووٗں کاجائزہ لیا جارہا تھا اور آئینی ماہرین کی اس پر مشاورت بھی جاری تھی جبکہ وزیر اعظم کی مشاورت سے سپریم کونسل کو تجاویز دینے کا موقعہ بھی دیا گیا لیکن اس کے باوجود اسمبلی میں عجلت کے ساتھ بل پیش کرکے آئین اور قانون کی دھجیاں آڑائی گئی، جمعیت علماء اسلام کا احتجاج حکومتی روایہ اور جلد بازی پر ہے فاٹا کی ترقی اور اصلاحات کیلئے جمعیت علماء اسلام روز اول سے مطالبہ کررہی ہے لیکن بعض ـمخصوص لوگ اپنا ایجنڈا مسلط کرکے قبائل عوام کو نظر انداز کرنے کی روش اپنائے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے خود اعلان کیا ہے کہ ہم سپریم کونسل کی تجاویز پر غور کرنے اور انھیں بل میں شامل کرنے کیلئے تیار ہیں، قبائلی عمائدین نے جمعیت علماء اسلام کے قائدین کی کوششوں کو سراہاتے ہوئے ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا، صوبائی سیکرٹریٹ میں اس موقعہ پر قبائلی عمائدین کے علاوہ مولانا عطاء الحق درویش، مولانا رفیع اللہ قاسمی، جہاد شاہ آفریدی ، عبدلجلیل جان بھی موجود تھے۔