قبائل کی مضبوط آواز اور ہر محاذ پر ان کا مقدمہ لڑنے والے جمعیۃ علماء اسلام وانا کے امیر اور گزشتہ دنوں حملے میں زخمی ہونے والے جید عالم دین مولانا مرزا جان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے رب کے حضور پیش ہوگئے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون رب کریم انہیں غریق رحمت فرمائے، پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ، قاتلوں کو صفحۂ ہستی سے مٹاکر نشان عبرت بنائے ۔ آمینمولانامرزاجان شہید کی نمازجنازہ کل مؤرخہ 19جون 2024ءصبح 9 بجےسپورٹس کمپلیکس لوئر وزیرستان کے ہیڈکوارٹر “وانا” میں اداکی جائے گی۔

جے یو آئی راہنما مولانا مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر بدنما داغ ہے۔ مولانا فضل الرحمان

 

قبائلی علاقے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور علماء کی ٹارگٹ کلنگ نے قوم کے اندر عدم تحفظ کا احساس پیدا کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان

 

سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی کے علاوہ ہر معاملے میں مداخلت کرکے ملک کو بنانا ریپبلک بنا رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

 

امن و امان کی صورتحال سے واضح ہوتا ہے کہ ریاستی ادارے قبائلی علاقوں میں اپنی رٹ کھو چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان

 

حکومت اور ریاستی ادارے مولانا مرزا جان کے قاتلوں کو بے نقاب کریں اور حقائق قوم کے سامنے لائیں۔ مولانا فضل الرحمان

 

مولانا مرزا جان کی قومی، دینی اور سیاسی خدمات کر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان

 

مولانا مرزا جان کے خاندان، شاگردوں اور جماعتی کارکنوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ مولانا فضل الرحمان

 

اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل سے نوازے۔ مولان

ا فضل الرحمان

 

Facebook Comments