فاٹا اصلاحات پر گرینڈ قبائلی جرگہ11 مارچ کو جمعیت علماءاسلام سیکرٹریٹ پشاور میں طلب

جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے گرینڈ جرگہ کے راہنماؤں اور پارٹی راہنماؤں کیساتھ طویل مشاوت کے بعد گرینڈ قبائل جرگہ 11 مارچ کوطلب کرلیا ہے۔ جرگہ جمعیت علماء اسلام پاکستان کے پشاور سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔مولانا فضل الرحمان جرگہ کو حکومت اور انکی جماعت کی ٹیموں کے درمیان ہونیوالے مذاکرات و معاہدے سے آگاہ کریں گے۔وفاقی کابینہ کے فیصلے کے حوالے سے چیئرمین گرینڈ جرگہ نے فضل الرحمان سے رابطہ کیا اور واضح کیا کہ جرگہ نے قبائلی علاقوں میں وسیع پیمانے پر رائے لینے کے بعد فاٹا کی آئینی حیثیت کا تعین کرنیکا فیصلہ کیا تھا ،حکومت نے جرگہ کی سفارش کے برعکس فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیاہے ۔