16 نومبر2017 کوسرگودھا میں ہونے والی مفتی محمود ؒ کانفرنس ملتوی

راولپنڈی: (صوبائی سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان)
16 نومبر 2017کو سرگودھا میں ہونے والی مفتی محمود ؒ کانفرنس موسم کی خرابی کے باعث صوبائی اور مرکز ی جماعت کی مشاورت سے ملتوی کردی گئی۔
اس موقع پرجمعیت علماءاسلام صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمان نے تمام ذمہ داران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ صوبائی جماعت نے شب وروز محنت کرکے کانفرنس کے انتظامات کئے مگر موسم کی خرابی کے باعث اس کانفرنس کو مؤخر کیا جارہا ہے اورمارچ کے مہینہ میں اس کو منعقد کیا جائے گا۔