جے یو آئی پنجاب کی 13 مئی جلسہ کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری

راولپنڈی ( اقبال اعوان ترجمان جے یوآئی پنجاب )
جے یو آئی پنجاب کی 13 مئی جلسہ کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری
اہم ہدایات برائے تیاری جلسہ ء عام مینار پاکستان
**
نمبر 1۔۔۔ کل جمعۃ المبارک ہے ، مساجد میں اجتماع کے موقع پر ھر جامع مسجد کے باهر نمایاں جگہ پر جلسہ ء عام کے حوالے سے کم از کم ایک عدد دعوتی پینا فلیکس (بینر) نمازِ جمعہ سے قبل ضرور لگائیں، تاکہ دعوت زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچ سکے..!
نمبر 2۔۔ جمعیت کے نظم سے وابستہ تمام خطباء حضرات ممکن ھوسکے تو یہ جُمعہ قائد والی پیلی پگڑی پہن کر خطبہء جمعہ دیں، یہ بھی تشری کا زریعہ بنے گی،
نمبر 3۔۔ خطبہ جمعہ کے اختتام اور نماز سے پہلے تمام شرکاء نماز کو جلسہ میں شرکت کی بھرپور دعوت دیں
نمبر 4- جلسہ گاہ کے اندر صرف ایم ایم اے کے پرچم لہرانے کی اجازت دی گئی ھے ، لیکن جلسہ گاہ پہنچنے تک راستے میں اپنے اپنے قافلوں کی ٹرانسپورٹ کے اُوپر آپ حضرات ایم ایم اے کے پرچم کے ساتھ اپنے پارٹی پرچم بھی لہرا سکتے ھیں اور لہرائے جانے چاھئیں..!

نوٹ :- جلسہ سے متعلق تفصیلی ہدایات جلد ہی ان شاء اللہ جاری کی جائینگی