13 مئی مینار پاکستان جلسہ کے حوالے سے صوبہ پنجاب کے رہنماؤں کا ڈویژن سطح پروگراموں کا شیڈیول جاری

راولپنڈی :
جمعیت علماء اسلام صوبہ پنجاب  کے  رہنما وں  کا 13 مئی کے جلسے کے لئے  ڈویژن سطح پر اجتماعات کا تفصیلی شیڈول جاری ،انتخابات میں پنجاب بھر سے امیدوار میدان میں  اتاریں گے اور بھر پور مقابلہ کریں گے ،مینار پاکستان کے جلسے  سے کارکنوں میں نیا عزم اور ولولہ پیدا ہوگا ۔ڈاکٹر عتیق الرحمان  
جے یو آئی پنجاب کے امیر ڈاکٹر عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ ایم ایم اے انتخابات میں پنجاب سے بھر پور مقابلہ کرے گی ،مینار پاکستان کا جلسہ تاریخی ہوگا اور اس جلسے سے کارکنوں میں نیا جوش اور جذبہ بیدار ہوگا،جے یو آئی پنجاب مینار پاکستان جلسے کی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کر کے اپنے قائد کے دعوے کی لاج رکھے گی دریں اثناء  جے یو آئی پنجاب کے ترجمان محمد اقبال اعوان کےمطابق پنجاب کے رہنماوں کے دوروں کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا گیا ہے ۔تمام کارکن ان اجتماعات کو کامیاب کریں اور جلسے کی کامیابی کے لئے مضبوط لائحہ عمل بنائیں ،جلسے کی تشہیری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ ڈی جی خان ڈویژن کے لئے  علامہ یحی عباسی صاحب مورخہ 6،مئی بروز سوموار راجن پور میں بعد از نماز ظہر ، ڈی جی خان میں بعداز نماز مغرب، مورخہ7،مئی بروزمنگل مظفرگڑھ میں دن 10 بجے جبکہ  لیہ میں  بعد از نماز ظری اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔ سرگودھا ڈویژن کے لئے مولانا محمد صفی اللہ صاحب کی تشکیل کی گئی ہے جو  7 مئی صبح 10 بجے بھکر ،8 مئی صبح 9 بجے سرگودھا ،2:30خوشاب،9 مئی صبح 9 بجے میانوالی  میں اجتماعات سے خطاب کریں گے ۔چوہدری ضیاء الحق اور پیر سید محمد فیاض شاہ لاہور اور ساہیوال ڈویژن کے لئے مقرر ہیں جو 5 مئی پاکپتن ، 7 مئی ساہیوال نعد از نماز مغرب،8 مئی  صبح 8 بجے اوکاڑہ ،12 بجے دن قصور اور 2:30 شیخو پورہ جبکہ بعد از نماز مغرب لاہور کے جماعتی احباب سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ
 ملتان ڈویژن کا اھم اجلاس ڈاکٹر محمد عارف نے 7، ستمبر کو ملتان طلب کر لیا ہے
 مورخہ 7، مئی سوموار کو دن 2، بجے ملتان ڈویژن کےتمام اضلاع ، ملتان لودھراں، خانیوال اور وہاڑی کے اُمراء و نُظماء اور سیکرٹریز اطلاعات کی ایک اھم میٹنگ جلال باقری مسجد نزد رفاع عام ہائی سکول نزد قبرستان سید عطاءاللہ شاہ بخاری رح ملتان میں ڈویژنل نگران   
ڈاکٹرمحمد عارف کی زیر صدارت  JUI
میں ہوگی
 راولپنڈی ڈویژن کے لئے جناب قاری ابراہیم اور اقبال اعوان درج ذیل مقامات پر اجتماعات کریں گے
مورخہ 7مئی بروز سوموار چکوال دن 2:30، بجےبمقام تلہ گنگ
مورخہ 8، مئی بروز منگل
جہلم : 3:00 بجے سہہ پہر
10،مئی بروز جمعرات
راولپنڈی  دن 2  بجے 
بمقام جامعہ اسلامیہ راولپنڈی صدر
اٹک: دن 10 بجے اجتماعات ہونگے
گوجرانوالہ ڈویژن کے لئے
   مفتی شاھد مسعود صاحب کی تشکیل کی گئی ہے جو
مورخہ 6، مئی بروز اتوار
گجرات ( آج پروگرام و اجلاس ھوا)  مورخہ 9، مئی بروز بدھ سیالکوٹ : دن 10بجے  نارو وال  : بعد از ظھر  مورخہ 10،مئی بروز جمعرات  گوجرانوالہ: 9 بجے صبح
حافظ آباد : دن 11بجے
منڈی بہاؤالدین بعد از ظھر  کو ان مقامات پر اجتماعات میں خطاب کریں گے
علاوہ ازیں بھاولپور ڈویژن کا اھم اجلاس صوبائی سرپرست مولانا عبدالرؤف ربانی نے
مورخہ 9، مئی بدھ کو
دن 10 ، بجے بھاولپور ڈویژن کےتمام اضلاع ، بھاولپور، بھاولنگر اور رحیم یار خان کے اُمراء و نُظماء اور سیکرٹریز اطلاعات کا ایک اھم اجلاس طلب کیا ھے، اجلاس میں 13، مئی مینار پاکستان کے جلسہء عام کی تیاریوں کا جائزہ اور جلسہ میں بھرپور شرکت کی منصوبہ بندی کی جائے گی