جے یو آئی پنجاب نے 13 مئی ،مینار پاکستان جلسے کی تیاریاں تیز کردیں ، مینارپاکستان کا جلسہ تاریخی ہوگا۔ڈاکٹر عتیق الرحمان

راولپنڈی :
جے یو آئی پنجاب نے 13 مئی ،مینار پاکستان جلسے کی تیاریاں تیز کردیں ، مینارپاکستان کا جلسہ تاریخی ہوگا۔ڈاکٹر عتیق الرحمان
13 مئی مینار پاکستان جلسے کی کامیابی کے لئے جے یو آئی پنجاب نے صوبہ بھر میں کارکنوں کو متحرک کرنے کرنے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں
جے یو آئی پنجاب کے اجلاس کے فیصلوں کے مطابق جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کے ذمہ داران 13، مئی مینار پاکستان کے جلسہ کی تیاریوں کا جائزہ لینے اور حتمی اہداف کے تعین کیلئے صوبہ بھر کے تمام اضلاع کا ڈویژن وائز ھنگامی بنیادوں پر تنظیمی دورہ کریں گے جس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے راولپنڈی ڈویژن کے لئے قاری محمد ابراہیم اور محمد اقبال اعوان ، گوجرانولہ ڈویژن کے لئے مفتی شاہد مسعود ، فیصل آباد ڈویژن کے لئے چوہدرہ شہباز گجر ،سرگودھا ڈویژن کے لئے مولانا محمد صفی اللہ ،،لاہور اور ساہیوال ڈویژن کے لئے پیر سید محمد فیاض شاہ اور چوہدری ضیاء الحق ،ملتان ڈویزن کے لئے ڈاکٹر محمد عارف ،بہاولپور ڈویژن کے لئے مولانا عبد الروف ربانی ،ڈی جی خان ڈویژن کے لئے علامہ یحی عباسی صاحب مقرر کئے گئے ہیں صوبائی امیر نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ
اضلاع کے ذمہداران درج بالا تشکیلات نوٹ فرما کر جلسہ کی بھر پور تیاریوں کیلئے اس تنظیمی دورے کو کامیاب بنائیں اور متعلقہ ڈویژنل نگران کو فوری رابطے میں لیکر دورے کی تفصیلات ان سے فوری طے فرمالیں اور پھر اسکے مطابق عمل کریں