صوبہ پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس مری میں منعقدسیاسی وتنظیمی صورتحال کا تفصیلی جائزہ

مری :(صوبائی ترجمان اقبال اعوان)
جمعیت علماءاسلام صوبہ پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس صوبائی امیرڈاکٹر قاری عتیق الرحمن کی زیر صدارت بھوربن مری میں منعقدہوا۔
اجلاس میں صوبہ کی تنظیمی و سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آمدہ قومی الیکشن کے متعلق بھرپورلائحہ عمل طے کیا گیا ، صوبہ بھر کے ضلعی اُمراء و نظماء کااجلاس 15ستمبرکو طلب کر لیا گیا
19 اکتوبر کو سرگودھا میں فقیدالمثال “مفتی محمود کانفرنس ” منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا
10 دسمبر کو شیخوپورہ میں ضلعی سطح پر سیمینار منعقد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کانفرنس اور سیمنار میں قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ العالی بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے
صوبائی اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان صاحب نے بھی خصوصی شرکت کی