جمعیت علماء اسلام پنجاب کی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس 20اگست 2017بروز اتوار مری میں طلب

راولپنڈی : ( صوبائی ترجمان اقبال اعوان )
جمعیت علماءاسلام پنجاب کے امیر مولانا ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے صوبہ پنجاب کی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلا س مؤ رخہ 20 اگست
بروز اتوار بوقت دن 2 بجے مدنی مسجدلنگر کسی بھوربن مری میں طلب کیا ہے ،جس میں اضلاع کی رپورٹوں کی روشنی میں صوبہ کی تنظیمی و سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور آنے والےقومی الیکشن کے متعلق لائحہ عمل طےکیا جائے گا
صوبائی ناظم عمومی السید مفتی مظہر اسعدی صوبہ پنجاب کے اراکین عاملہ کو اپنی شرکت بروقت اور یقینی بنانے کی تاکید کی ہے