جے یو آئی پنجاب لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، اور اسےملک کے خلاف ایک منظم سازش کا حصہ سمجھتی ہے، حکومت سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو مؤثر بناکر عوام کی کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے اور دہشتگردی میں ملوث تمام عناصر کو نشان عبرت بنائے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی پنجاب کے قائم مقام امیر مولانا اقبال رشید، جنرل سیکرٹری مفتی مظہر اسعدی اور صوبائی ترجمان اقبال اعوان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا
صوبائی سیکرٹری اطلاعات اقبال اعوان کاجے یو آئی پنجاب کے ذ مہ داران و کارکنان کو اطلاع دیتے ہوئے کہنا تھا کہ
صوبہ پنجاب کے امیر ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن جو پچھلے دو تین ماہ سے صاحب ِ فراش تھے اور اسی غرض سے بیرونِ ملک زیرِ علاج تھےاب بحمداللہ روبصحت ہوکرہسپتال سے فارغ ہوچکے ہیں انکے معالجین نے انہیں مزید ادویات اورہدایات دے کر رخصت دے دی ہے ،اور اب وہ اپنی صحت کی بحالی کی خوشی میں عمرہ مبارک کی سعادت حاصل کرنے اپنے رب کے حضور مکہ مکرمہ پہنچ چکےہیں ،
بہت جلدوہ ہمارے درمیان ہونگےاور اپنی جماعتی و منصبی ذمہ داریاں ادا کریں گے
اس ضمن میں اقبال اعوان کا کہنا تھا کہ آج مکہ مکرمہ سے فون پر بات کرتےہوئے انہوں نے تمام جماعتی ذمہداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کیا کہ جو انکی صحت یابی کیلئےہمہ وقت دعا گو رہے
جمعیت علماءاسلام پاکستان کا اعلیٰ سطح وفد کابل پہنچ گیا
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا موجودہ ملکی صورتحال پر سلیم صافی کے ساتھ جرگہ پروگرام میں گفتگو
سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، کیا آئی ایم ایف کی ہدایات پر ہماری قانون سازی ہوگی؟ اب مدارس کو کس چیز کی سزا دی جا رہی ہے، اتفاق رائے ہو چکا تو پھر اعتراضات کیوں، یہ راز آج کھلا کہ ہماری قانون سازی کسی اور کی مرضی کے مطابق ہو گی، کہہ دیا جائے ہم آزاد نہیں ہیں، غلام ہیں۔ مولانا فضل الرحمان
اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ کا جامعہ عثمانیہ اسلام آباد میں اجلاس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس
مدارس کے حوالے سے جو ایکٹ پاس ہو چکا ہے اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، ہم نے طے کر لیا ہے کہ معاملات یکسو نہیں کیے گئے تو احتجاج کریں گے، اسلام جانا پڑا تو جائیں گے۔علما سے کوئی اختلاف نہیں، ہماری شکایت صرف ایوان صدر اور صدر مملکت سے ہے۔