جمعیت علماءاسلام پنجاب کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس کل 16جولائی کو ملتان میں طلب، قائم مقام صوبائی امیرمولانا اقبال رشیداجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں اگست میں منعقدہ مشائخ کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا

ملتان:
جمعیت علماءاسلام پنجاب کے ترجمان اقبال اعوان کے مطابق جمعیت علماءاسلام پنجاب کے قائم مقام امیر حضرت مولانا اقبال رشید صاحب نے جنوبی پنجاب سے متعلقہ صوبہ پنجاب کی مجلسِ عاملہ کے اراکین کا ایک اہم اجلا س مؤرخہ16، جولائی2017ءبروز اتوار بوقت دن 10بجے بمقام جامعہ دارالعلوم رحیمیہ چوک شاہ عباس سورج کنڈروڈ پیرکالونی نمبر1 ملتان میں طلب کیا ہے ،جس میں جماعتی و تنظیمی صورتحال کےجائزے کے علاوہ ماہِ اگست میں منعقدہ مشائخ کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ صوبائی ناظمِ عمومی السید مفتی مظہراسعدی صاحب نے متعلقہ ارکان مجلسِ عاملہ کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی تاکیدی کی ہے-