جامعہ مدنیہ میں جمعیت علماءاسلام صوبہ پنجاب کی جانب سے منعقدہ تقریب تقسیم ایوادڑ میں قائد جمعیت موجود

لاہور: جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی دفتر جامعہ مدنیہ میں صوبہ پنجاب کی جانب سے صد سالہ عالمی اجتماع میں نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کئے گئے اس موقع پر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن دامت برکاتہم،وفاقی وزیر ہاؤسنگ الحاج اکرم خان درانی، اور دیگر مرکزی وصوبائی قائدین موجود تھے
تقریب میں صد سالہ اجتماع کے کامیاب انعقاد اور اس سلسلہ میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والوں کو ایوارڈ دیئے گئے
اس سلسلہ میں سیکرٹری اطلاعات صوبہ پنجاب اقبال اعوان کاکہنا تھا کہ تقریب کا انعقاد پنجاب کی صوبائی جماعت کی جانب سے یہ ایوارڈ پیش کئے گئے ہیں اس تقریب میں شرکت پرتمام مرکزی قائدین کےبے حد مشکور ہیں جنہوں نے صوبہ بھر کے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی