صوبہ پنجاب کے قائم مقام امیر حضرت مولانا اقبال رشیدکا مرکزی مجلسِ عمومی کے اجلاس منعقدہ لاہور کے موقع پر صوبہ پنجاب کی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلاس مؤرخہ 8،جولائی2017ءبروزہفتہ بوقت دن 10بجے بمقام جامعہ مدینہ، کریم پارک لاہور میں طلب

جمعیت علماءاسلام پنجاب کےترجمان اقبال اعوان کے مطابق جمعیت علماءاسلام صوبہ پنجاب کے قائم مقام امیر حضرت مولانا اقبال رشید نے مرکزی مجلسِ عمومی کے اجلاس منعقدہ لاہور کے موقع پر صوبہ پنجاب کی مجلسِ عاملہ کا ایک اہم اجلا س مؤرخہ 8،جولائی2017ءبروزہفتہ بوقت دن 10بجے بمقام جامعہ مدینہ، کریم پارک لاہور میں طلب کیا ہے ،جس میں صوبہ بھر میں جماعتی و تنظیمی صورتحال اور سابقہ فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا -اورآمدہ قومی انتخابات میں صوبہ پنجاب سے امیدواروں کے ناموں پر غور و خوص کیا جائے گا
علاوہ ازیں۔۔۔صوبائی شوری کے فیصلہ کے مطابق صدسالہ عالمی اجتماع میں صوبہ پنجاب سے جن جماعتی شعبوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ان شعبوں کے ذمہ داران میں یادگاری شیلڈز بھی قائدجمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہ العالی اور مرکزی قائدین کے ہاتھوں تقسیم کی جائینگی ۔صوبائی ناظمِ عمومی مفتی سید مظہر اسعدی صاحب نے اپنی مجلسِ عاملہ کے معزز اراکین کو اجلاس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کی تاکیدی کی ہے۔