سانحہ احمدپورشرقیہ نےہر آنکھ اشکبار کردی،مفتی سیدمظہرشاہ اسعدی کا جائے وقوعہ کا دورہ اعلی افسران سے ملاقات

جمعیت علماءاسلام صوبہ پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی سید مظہر شاہ اسعدی کا عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر سانحہ احمد پور شرقیہ کی جائے وقوعہ کا دورہ اعلی پولیس افسران سے ملاقات کی پیش آنے والے واقعہ پر شدید غم کا اظہار کیا اورلواحقین سے افسوس اور مرحومین کیلئے دعائےمغفرت کی، اس موقع پر انکےہمراہ ضلع بہاولپور کے امیر مولانا مفتی انوارالحق بدر تحصیل احمدپورشرقیہ کے راہنما قاری سیف الرحمن راشدی ،و ضلعی سالار قاری حضور احمد بھی موجود تھے
رپورٹ: اقبال اعوان سیکرٹری اطلاعات جمعیت علماءاسلام پنجاب