جمعیت علماء اسلام فیصل آباد کے زیر اہتمام حضرت قائد جمعیت مدظلہ کے حکم مولانا عبدالغفور حیدری صاحب پرحملے کیخلاف پر امن احتجاجی مٖظاہرہ

احتجاجی ریلی مدنی مسجد غلام محمدآباد سے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی فضل الرحمن ناصر صاحب ،سٹی امیر مولانا رضوان فضل صاحب ،جنرل سیکرٹری سٹی حافظ محمد عرفان ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضلع اشفاق انقلابی ،حاجی بابو خان انصاری اور سٹی نائب امیر قاری عبدالمنان غنی و دیگر کی قیادت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنان و عوام نے شرکت کی۔
ریلی میں شرکاء نے ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر قاتلانہ حملے اور تیس افراد کی شہادت پر تشویش کا اظہارکیا اورحکومت سے حملہ آوروں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیاانہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد جمعیت علماء اسلام کے عزائم کمزور نہیں کر سکتے ،