مولانا محمد امجد خان کی لاہور میں مظاہرے کے بعد میڈیا سے گفتگو

لاہور :
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈپٹی چیئرمین سینٹ حضرت مولانا عبدالغفور حیدری پرمستونگ میں خودکش حملے میں زخمی ہوئے ہیں وہ ہسپتال میں ہیں انکی حالت پہلے سے کافی بہتر ہے عوام سے اپیل ہے انکے لیے اور دیگر زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کریں،اور جو لوگ شہید ہوئے ہیں ان کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کریں، مقامی جماعتی حضرات اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہسپتال میں جاکر خون کا عطیہ دیں،یہ واقعہ پاکستان میں امن پسندوں اور امن کے خلاف گہری سازش ہے،اس سے قبل قائد جمعیت پر بھی خودکش حملے ہوچکے ہیں،آج مستونگ میں مولانا حیدری پرحملہ بلوچستان حکومت کی ناکامی ہے،اس واقعہ سے صرف جمعیت کے کارکن ہی نہیں بلکے پوری قوم غمزدہ ہے ۔