جمعیت علماءاسلام شہید اسلام علامہ خالد محمودسومرو ؒکی یاد میں 26 نومبر 2017 کو لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس منعقد کرکے تاریخ رقم کرے گی۔مولانا راشد خالد محمود سومرو

لاڑکانہ:
شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی یاد میں شہید اسلام کانفرنس کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
لاڑکانہ اسٹیڈیم میں اسٹیج اور پنڈال کا کام جاری جبکہ مولانا راشدخالد محمود سومرو کی قیادت میں صوبائی عاملہ کا شہیداسلام کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے
11نومبر کوسکھر12نومبرگھوٹکی 13نومبر میرپورخاص عمرکوٹ تھرپاکر14نومبر بدین سجاول ٹھٹہ15 نومبر ٹنڈو محمود خان ٹنڈوالہیار مٹیاری حیدرآباد سجاول 16 نومبر نوابشاہ نوشہروفیروز سانگھڑ17 نومبر کراچی کا دورہ کریگی جبکہ کل سکھر سائٹ ایریا کندھرا شہر جوناس شہر پنوعاقل شہر سکھر مائکرو اور آخری سکھر تیر چوک میں جلسہ ہوگا
جن کی قیادت مولاناراشدخالد محمود سومرو کے ساتھ سائیں صالح محمد الحداد صاحب خانقاہ امروٹ شریف سے سید سراج احمد امروٹی خانقاہ ہالیجوی شریف کے مولانا عبدالقیوم ہالیجوی خانقاہ جرارپہوڑ کے مولانا عبداللہ جرار پہوڑ مولانا تاج محمدناہیوں حاجی عبدالمالک ٹالپر مولانا محمد رمضان پہلپوٹو ،محمد اسلم غوری و دیگر ہمراہ ہونگے اس کانفرنس میں سندھ بھر سے دس لاکھ افراد شرکت کرینگے جبکہ اس کانفرنس میں مہمان خاصی قائد ملت اسلامیہ امیر جمعیت مولانافضل الرحمن دامت برکاتہم ، وفاقی وزیرالحاج اکرم خان درانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، وفاقی وزیر امیر زمان کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ و سینیٹ مختلف سمیت سیاسی سماجی ادبی حلقوں کے علاوہ قطرہانگ کانگ سعودی عرب برطانیہ سے بھی وفود کی شرکت متوقع ہے
مولانا راشد خالدمحمود سومرو نے کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام شہید اسلام علامہ خالد محمودسومرو ؒکی یاد میں 26 نومبر 2017 کو لاڑکانہ میں شہید اسلام کانفرنس منعقد کرکے تاریخ رقم کرے گی ۔کانفرنس میں دس لاکھ سے زائد افراد شرکت کریں گے۔ شہید اسلام علامہ خالد محمود سومروؒ کا مشن جاری رکھتے ہوئے سندھ کے حقوق کیلئےپیچھے نہیں ہٹے گی۔
علامہ خالد محمود سومرو شہید ؒ نے سندھ دشمن منصوبوں کے خلاف جدوجہد کی اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے قربانی دی جو فراموش نہیں کی جا سکتی۔
جمعیت علماءاسلام مدارس مساجد کے تحفظ اور داڑھی پگڑی کی بقاءکیلئے میدان میں ہے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت جمعیت علماء اسلام کا ہوگا۔
آئندہ وزیر اعلی شہید خالد محمود سومرو کا جیالا ہوگا کرپٹ ظالم جابر چوروں کا آئندہ انتخابات میں احتساب کیا جائے گا۔