مولانا سمیع الحق کے سانحہ ارتحال پر پوری پاکستانی قوم سوگوار اور غم زدہ ہے. مولانا سمیع الحق ایک فرد نہیں. تحریک کا نام تھا انکے قتل کی ذمہ دار حکومت ہے. قاری محمد عثمان

(کراچی )جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا کہ شیخ الحدیث مولانا سمیع الحق کا سفاکانہ قتل بدترین دہشت گردی اور بزدلانہ کاروائی ہے.مولانا سمیع الحق کے سانحہ ارتحال پر پوری پاکستانی قوم سوگوار اور غم زدہ ہے. مولانا سمیع الحق ایک فرد نہیں تحریک کا نام تھا انکے قتل کی ذمہ دار حکومت ہے.مولانا سمیع الحق کے سفاکانہ قتل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قاری محمد عثمان نےکہا کہ مولانا سمیع الحق اتحاد بین المسلمین کے داعی اور عظیم انسان تھے. مولانا سمیع الحق نے پوری زندگی اسلام کی سربلندی اور ملک میں قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کیلئے وقف کر رکھی تھی. انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کا سفاکانہ قتل علماء کرام سے سیکورٹی واپس لینے کے بعد سوالیہ نشان ہے. بد قسمتی سے آج تک دہشت گردی کا نشانہ بننے والے ہزاروں علماء کرام کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچا یا گیا. اور پھر ان سے عدالتی حکم پر سیکورٹی واپس لے لی جاتی ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں. انہوں نے کہا کہ مفتی اعظم پاکستان مولانا مفتی مولانا مفتی محمود رح کا قول ہے کہ جس مقتول کا قاتل نہ ملے اسکی قاتل حکومت وقت ہوتی ہے.
جاری کردہ :از پریس سیکریٹری
قاری محمد عثمان
نائب امیر جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ

Facebook Comments