جمعیت علماءاسلام سندھ میں ترقی خوشحالی کا انقلاب لائے گی۔مولاناراشدخالدمحمودسومرو کا قمبر میں سندھ بچاؤ ریلی سے خطاب

قمبر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کی جانب سے قمبر میں سندھ حکومت کی تباہی، کرپشن کے خلاف کرپشن مٹائو سندھ بچائو احتجاجی ریلی
جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کےسیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو ،مولانا ناصر محمود سومرو مرکزی سالارانجینئرعبدالرزاق عابد لاکھو ،حافظ عزیر گل جاگیرانی کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میں لاکھوں لوگوں شہریوں اور کارکنوں کی شرکت احتجاحی جلسہ بھی منعقد کیا گیا۔
جلسہ سے مولانا راشدخالد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ سندھ دشمن انگریز سامراج کی گود میں بیٹھ کر سندھ توڑنے کی سازشیں کر رہے ہیں ہم جانیں قربان کرکے سندھ کا تحفظ کرینگے۔
اب سندھ میں جمعیت علماءاسلام متبادل قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آچکی ہے قمبر کی عوام نے موجودہ سندھ حکومت کے خلاف ریفرنڈم دیدیا ہے۔
عوام سے کئے گئے وعدوں کےباوجود بھی بدحالی بدامنی بیروزگاری مہنگائی جیسے تحفے تاحال موجود ہیں۔
غریب عوام سے روٹی کپڑا اور مکان دینے کی بجائے چھینا جا رہا ہے۔ کرپشن کرکے قمبر سمیت سندھ بھر کے شہروں کو گندگی کے ڈھیر بنایا گیا ہے۔ مولانا راشدخالد محمود سومرو نے مزید کہا کہ مساجد مدارس کا تحفظ کرنے کیلئے اور سندھ کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئےسڑکوںپر نکلے ہیں شہید خالد محمود سومروؒنے اپنی ساری زندگی اسلام کی سربلندی اور سندھ کے حقوق کیلئے وقف کی تھی ہمارے جسم میں شہید خالد محمود سومرو کا خون ہے ہم ان کے مشن کو پورا کرینگے۔
کسی کرپٹ چور ڈاکو لٹیرے اور سندھ دشمن کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ میرے مدارس کے خلاف کارروائی کرے ۔
اس موقع پرمولانا ناصرخالد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید خالد محمود سومرو کے خون سے انقلاب آئے گا اب عوام جمعیت علماء اسلام کی طرف دیکھ رہی ہے لاڑکانہ میں ایک سو ارب روپے کی کرپشن کی گئ، قمبر شہدادکوٹ کھنڈر بن چکا ہے احتساب کے عمل سے چوروں کو گذرنا ہوگا۔ انجنیئرعبدالرزاق عابد لاکھو نے کہا کہ سندھ کے حقوق کیلئے قائد سندھ علامہ راشدخالد محمود سومرو کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں سندھ میں لوگ روزگار کیلئے خودکشیاں کر رہے ہیں بچے بیچ رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے عوام کی جان مال تحفظ عزت آبرو محفوظ نہیں ہے اس موقعہ پرجمعیت علماءاسلام قمبرشہدادکوٹ کے مقامی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔