جماعتی ذمہ داران عوامی فورمز پر جمعیت کے روشن کردار کو اجاگر کریں۔مولانا راشد خالد محمود سومرو

جماعتی ذمہ داران عوامی فورمز پر جمعیت کے روشن کردار کو اجاگر کریں “مولانا راشد خالد محمود سومرو کا ضلع غربی کے دورے کے دوران اجتماعات سے خطاب ،
جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو کی قیادت میںجمعیت علماءاسلام کراچی کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ضلع غربی کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ ، دورے میں منگھوپیر، پختون آباد ، اورنگی ٹاؤن ، میٹروول ودیگر مقامات پر اجتماعات، پرچم کشائی کی تقریبات اور ضلعی مجلس عمومی کے اجلاس کا انعقاد ہوا ، اس موقع پر صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا سید حماد اللہ شاہ ، سید اکبر شاہ ہاشمی ، ڈاکٹر عطاء الرحمن ، مولانا محمد نصیب مینگل ،رابطہ کمیٹی کراچی کے اراکین مولاناعمر صادق ، مولانا محمد غیاث، قاضی فخر الحسن، مولانا عبدالرشید نعمانی ،سمیع سواتی کے علاوہ مفتی عاصم کریم ، قاری یونس قاسمی ، قاری طلحہ زبیر سواتی ، انجینئر سلیم خان ، قاضی امین الحق آزاد ، قاری حفیظ اللہ ارشد ، محمد شریف گبول ، قاری سعید مہمند ، و دیگر بھی موجود تھے ،اس موقع پر علامہ راشد خالد محمود سومرو نے ضلعی مجلس عمومی اور پی ایس 93کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کی حالیہ رابطہ مہم جماعت کو کراچی میں متحرک کرنے کا آغاز ہے ، بنیادی یونٹس تک جمعیت کو فعال کرنے کیلئے تسلسل کیساتھ کراچی کے تمام اضلاع کے دورے مرتب کررہے ہیں ، انہوں نے جماعتی ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ جمعیت کے پیغام کے فروغ کیلئے تربیتی اجتماعات کا انعقاد کریں ،عوامی فورمز پر جمعیت کے روشن کردار کو اجاگر کریں ان کا کہنا تھا کہ وکی لیکس ،پانامہ لیکس، سپریم کورٹ سمیت ہر موڑ پر جمعیت کی قیادت تو دورکسی ادنی کارکن کا دامن بھی کسی جرم میں داغ دار نظر نہیں آیا ،علامہ راشد خالد سومرو نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب مدظلہ کی قیادت میں مدارس ، مساجد ، اور مظلوم قومیتوں اور دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے ان کے حقوق کی آواز بلند کرتے رہیں گے ، انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ان کی آواز بنیں ، عوامی رابطہ مہم کو موثر بنانے کیلئے گلی گلی محلے محلے تک کمیونٹیز سے رابطوں کا آغاز کریں ،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہر سطح کی جماعت کو دستور کے مطابق چلانے کو ہرممکن یقینی بنایا جائے گا ، مولانا راشد خالد محمود سومرو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے مضافاتی علاقے کھنڈرات کے مناظر پیش کررہے ہیں ، سندھ حکومت کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنی من مانیوں کو فروغ دے رہی ہے ،یہی وجہ ہے کہ سندھ کے تمام محکمے ناکارہ ہوچکے ہیں ۔