میرپورخاص میں پی پی پی کی جانب سےسماء رپورٹر پر حملہ کھلی دہشتگردی اور آزاد صحافت پر حملہ ہےسندھ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو چکی ہے حملہ کرنے والےعناصر کے خلاف کارروائی کی جائے۔مولانا راشد محمود سومرو

جمعیت علماءاسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے سماء ٹی وی حیدرآباد کے رپورٹر سنجے سدھوانی پر میرپورخاص میں پی پی پی ایم پی ای خیر النساء مغل کے بھائی اور غنڈوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کے دوران کوریج کرتے ہوئے کیئے گئی حملے کی سخت الفاظوں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہو چکی صحافی سنجی پر پی پی پی کی جانب سے کیا گیا حملہ آزاد صحافت پر حملہ کے برابر ہے مولانا راشد محمود سومرو نے سماء کے رپورٹر سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کرپشن اور حکومتی نااہلی کو عوام کے سامنے لانے والے صحافیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جمعیت علما ءاسلام سندھ کے صحافیوں کے ساتھ ہے کسی بھی صورت حق سچ لکھنے والے صحافیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ہم سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے اور سنجی سمیت سندھ کے تمام صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے وگرنہ ہم صحافیوں کے ساتھ سندھ حکومت کے خلاف سخت احتجاج کرینگے۔