امریکی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے قوم کو جمعیت کے پلیٹ فارم پر متحد ہوناہوگا ، 22مارچ کو اسلام زندہ باد کانفرنس کراچی قوم کولادینیت کی یلغار سے بچانے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی.مولانا راشدمحمودسومرو

کراچی ( سمیع سواتی سوشل میڈیا کواڈینیٹر )
جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ وطن عزیز کو لادینیت کے یلغار بچانے کیلئے علماء کو حجروں اورمحرابوں سے نکل کراپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے22مارچ کو مزار قائد پر منعقدہ ہونے والی اسلام زندہ باد کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع سینٹرل کے دورے کے دوران عیدگاہ اسکول شفیق کالونی گلبرگ ٹاؤن، مدنی مسجد بلال کالونی نارتھ کراچی ،توحید مسجدخاموش کالونی لیاقت آباد ٹاؤن میں کارکنان کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پرجے یوآئی کے صوبائی نائب امیرقاری محمد عثمان،مولانا گل محمد طالونی، ضلعی امیر مولانا عبدالرشید نعمانی ،مولانا یوسف حسن زئی ، لطف الرحیم، مولانا عبدالرشید شیرازی ،قاری عبدالحکیم انور،قاری گل فراز، ارشد مدنی،مولانا سلطان محمود ،مفتی مبین ،شفیع اللہ ، تاج الرحیم ،گل نصیب خان،علی اکبر ،افضل سالار،مولانا عبدلوہاب ،قاری حنیف،محمدقاری زرولی،قاضی ظہیرالدین،حاجی شیرملک،مولانا عبدالباری،مولانا غلام نبی،حافظ الحق حسن زئی، ودیگر بھی موجود تھے ، اس موقع پر مولانا راشد محمود سومرو ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو جب تک انگریز کے روحانی اولادوں سے نجات نہیں ملے گی،اس وقت نہ کوئی مسئلہ حل ہوگا نہ ہی امن اور خوشحالی آئی گی،انہوں نے کہاکہ وطن عزیز سے فرسودہ اور ناقص نظام جڑسے اکھاڑپھینکنے کیلئے قوم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کے دست وبازو بن جائیں ،مولانا راشد سومرو کا کہنا تھا کراچی میں ہمیشہ لسانیت کو فروغ دیکرہزاروں نوجوانوں کو ان فاشسٹ تنظیموں نے دہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا ،انہوں نے کراچی کی تمام قومیتوں سے اپیل کی جمعیت علماء اسلام لسانیت قومیت اور عصبیت کی لعنت کیخلاف برسر میدان ہے ،آج تک جمعیت کے کسی ادنی کارکن پر بھی کسی قسم کی جرائم میں ملوث ہونے کا ثبوت نہیں ملا جوجے یوآئی اور اس کے پروگرام کے حقانیت اور حب الوطنی کی دلیل ہے.

Facebook Comments