کراچی :
جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ نے کراچی ڈویژن کے 6اضلاع کے امراء کا مشترکہ اجلاس جمعیت کراچی دفتر میں طلب کیا
اجلاس میں جمعیت علماءاسلام سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ راشدخالدمحمودسومرو
صوبائی نائب امیرقاری محمدعثمان، محمد اسلم غوری ، مولانا عبدالکریم عابد، مولانا محمدعمر صادق ، قاضی فخر الحسن ، مولانا عبدالرشید نعمانی ، مولانا محمد غیاث ،مفتی عبدالحق عثمانی ، مولانا احسان اللہ ٹکروی ، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی کے علاوہ
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانااعجاز مصطفی ، قاضی احسان احمد ، بابر قمر عالم ودیگر نے شرکت کی
اجلاس میں 22 مارچ 2018 کو ختم نبوت کانفرنس کے انعقاد کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے.
کانفرنس کی میزبانی مشترکہ طور پر جمعیت علماء سندھ و عالمی مجلس ختم نبوت کرےگی
جبکہ کانفرنس کے مہمانان خصوصی قائد ملت اسلامیہ مولانافضل الرحمن دامت برکاتہم کے علاوہ ایم ایم اے میں شامل جماعتوں کے تمام قائدین ہونگے
