متحدہ مجلس عمل بحالی کے بعد سندھ میں ایم ایم اے رہنماؤں کی پہلی بیٹھک،باہمی رواداری اور اخوت کے فروغ پر زور

متحدہ مجلس عمل بحالی کے بعد سندھ میں ایم ایم اے کے رہنماؤں کی پہلی بیٹھک
تمام قائدین کی بھرپور شرکت ، باہمی رواداری اور اخوت کے
فروغ پر زور ، سندھ میں مسائل کے انبار ہیں ، عوام حکومتی اقدامات سے شدید مایوس ہیں ، ایم ایم اے سندھ میں عوامی مسائل کے حل کیلئے میدان عمل میں نکل چکی ہے ۔ “مشترکہ خیالات کا اظہار ”
متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ کا غیر رسمی اجلاس جمعیت علماءاسلام بزنس فورم سندھ کے صدر بابر قمر عالم کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جمعیت علماءاسلام سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو، جماعت اسلامی سندھ کے امیر معراج الہدی صدیقی ، جے یوپی کے مفتی محمد ابراہیم نعیمی ،محمد اسلم غوری، علامہ ناظر عباس ، مولانا سائیں عبداللہ پہوڑ ، محمد افضل سردار، مولانا عبدالکریم عابد ، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ممتاز سہیتو، ودیگر جماعتوں کے قائدین بھی شریک رہے۔