متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں کا صوبہ خیبرپختون خواہ کی سطح پر پہلا اجلاس

متحدہ مجلس عمل کی جماعتوں کا صوبہ خیبرپختون خواہ کی سطح پر پہلا اجلاس
2018کے انتخابات متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لڑے جائیگے ان خیالات کا ظہار جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب نے جمعیت علماءاسلام کے صوبائی سیکرٹریٹ میں متحدہ مجلس عمل کے مشاورتی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان ،جے یو پی کے محمد فیاض ،اور اہل حدیث کے رہنما مولانا فضل الرحمان و دیگر بھی موجود تھے مولانا گل نصیب نے کہا کہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے لڑا جائیگا : ایم ایم اے کی بحالی سے الیکشن میں اچھے نتائج آئیں گے :ایم ایم اے کے ایک منشور اور ایجنڈے پر کارفرما ہے : عالمی استعمار کے ایجنڈے کو ناکام بنانے کیلئے مذہبی جماعتیں اکٹھی ہیں :جلد ایم ایم اے ملک بھر میں مشترکہ پروگرامات کا انعقاد کرے گی تیرہ جنوری کومتحدہ مجلس عمل کی مرکزی کابینہ لاہور میں تشکیل دی جائیگی،اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا کہ ایم ایم اے اپنے دستور نشان اور ضابطہ کار کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی : جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل کا حصہ ہو گی سیکولر جماعتوں کو آج سے ہی الوداع کرتا ہوں ایم ایم اے کے ذریعے دشمنوں کا شکست دیں گے
متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کابینہ کی تشکیل کے بعد جکومت کے حوالے سے جو فیصلہ ہوگا قبول کریں گے