انٹرا پارٹی انتخابات ،صوبہ خیبر پختونخواہ ۔۔ سینیٹر مولانا عطاء الرحمن آئندہ پانچ سال کے لئے جمعیۃ علماء اسلام صوبہ خیبرپختونخواہ کے امیر اور مولانا عطاء الحق درویش جنرل سیکرٹری منتخب

سینٹر مولانا عطاء الرحمن صاحب بلا مقابلہ جمیعت علماء اسلام صبح خیبر پختونخواہ کے امیر اور مولانا عطا الحق درویش صوبائی سیکرٹری جنرل منتخب 2165 اراکین مجلس عمومی میں سے 1935 ارکان نے شرکت کی جنہوں نے متفقہ طور پر سینٹر مولانا عطاءالرحمن کو امیر اور مولانا عطاءالحق درویش کو جنرل سیکرٹری متخب کیا میڈیا سیل سے جاری اعلان کے مطابق اج یہاں پشاور میں جمیعت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کی نو منتخب مجلس عمومی کا اجلاس زیر صدارت مولانا عطاءالرحمن منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے سے اراکین مجلس عمومی جس کی تعداد 2165 تھی 1935 افراد نے شرکت کی اس موقع پر انتخابات کی نگرانی معاون مرکزی ناظم انتخابات عبدالجلیل جان معاون مرکزی ناظم انتخابات مفتی ناصر محمود صوبائی ناظم انتخابات احمد علی درویش اسلام اباد کے ناظم انتخابات قاری حمداللہ نے کی اجلاس میں متفقہ طور پر سینیٹر مولانا عطاء الرحمان کو پانچ سال کے لیے بلامقابلہ امیر اور مولانا عطاءالحق درویش کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا جے یو آئی کےمرکزی معاون ناظم انتخابات کے مطابق گلگت بلتستان اسلام آباد پنجاب اور صوبہ خیبر پختون خوا کے بعد اگلے مرحلہ میں 24ستمبر بلوچستان 26 ستمبر سندھ اور 29 ستمبر مرکزی انتخابات ہونگے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کردی گئی

Facebook Comments