مجوزہ ایجوکشن ایکٹ کی بھر پور مخالفت کرتے ہیں ،اداروں کی نجکاری سے غریب عوام کے بچے تعلیم سے محروم رہ جائینگے.مولانا گل نصیب خان

پشاور ( صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان )
دنیابھر میں مسلمانوں کے خلاف عالم کفر کے اقدامات عالم اسلام کیلئے لمحہ فکریہ ہیں ، جمعیت علماء اسلام مظلوم قوتوں کا ہمیشہ ساتھ دیگی، امریکہ اور برما نے ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے،ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پوسٹل مولانا امیر زمان نے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اس موقع پر عبدالجلیل جان، مولانا خیرالبشر، مولانا امان اللہ حقانی، حاجی غلام علی، قاری سمیع اللہ جان او رپی کے کے عہدیدار بھی موجود تھے، مولانا امیر زمان نے کہا کہ موجودہ وزارت میرے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے، لیکن اس کے باوجود عوام کے مسائل کو حل کرنے اور جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں کی مشکلات کم کرکے کی ہر ممکن کوشش کرونگا، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے امریکہ کی دھمکیوں او ر برما کے مظالم کے خلاف ہفتہ احتجاج منا کر مظلوم قوتوں کے ساتھ نہ صرف یکجہتی کا اظہار کیا بلکہ امریکی صدر کے عزائم اور پاکستان کے خلاف دھمکیوں کو پاوٗں کی نوک پر مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے مسئلہ پر پوری قوم افواج پاکستان کے جراٗت مندانہ بیان کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے،
جمعیت علماء اسلام مجوزہ ایجوکشن ایکٹ کی بھر پور مخالفت کرے گی،تعلیمی اداروں کی نجکاری سے غریب عوام کے بچے تعلیم سے محروم رہ جائینگے،مجوزہ ایجوکیشن ایکٹ تعلیمی اداروں کی نجکاری کی طرف پہلا قدم ہے، تحریک انصاف کی حکومت این جی اوز کے اشاروں پر چل رہی ہے، جمعیت علماء اسلام صوبائی اسمبلی میں سول سرونٹ ایکٹ 1973سے اساتذہ کو نکالنے کی بھر پور مخالفت کرے گی،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کی پشاور میں ٹیچر ز گرینڈ الائنس کے صوبائی عہدیداروں سے ملاقات، صوبائی حکومت کی جانب سے مجوزہ ایجوکشن ایکٹ لاگو کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، اس موقع پر مولانا رفیع اللہ قاسمی اور مولانا امان اللہ حقانی بھی موجود تھے، مولانا گل نصیب نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ہر پلیٹ فارم پر اس ظالمانہ مجوزہ ایکٹ کی پھر پور مخالفت کریگی ، اس ایکٹ میں تعلیمی اداروں کی نجکاری سے غریب عوام کو نقصان پہنچے گا اور غریب کے بچے تعلیم سے محروم رہ جائینگے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قوم کو پریشان کیا جارہا ہے، تاکہ وہ قوم کے بچوںکو زیور تعلیم سے آراستہ نہ کرسکیں انہوں نے اساتذہ کے وفد کو یقین دلایا کہ آپ طمینان رکھیں جمعیت علماء اسلام اساتذہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریگی،اجلاس کے آخر میں مولانا گل نصیب خان نے سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور جمعیت علماء اسلام دیر پائین کے رہنما حاجی محمد ہاشم اور دیگر ساتھیوں کے بہیمانہ قتل پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے پسماندگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کے زمہ داروں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے
جمعیت علماء اسلام وسطی اضلاع اور قبائل ایجنسیوں کے امراء ونظماء کا اجلاس 18ستمبر صبح 10بجے صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں طلب کرلیا، مفتی کفایت اللہ اور عبدالجلیل جان اضلاع کی مشاورت کی روشنی میں تمام نشستوں کا مرحلہ وار جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ مرتب کرینگے