جمعیت علماءاسلام خیبر پختونخواہ کی جانب سے قائم کردہ خصوصی الیکشن سیل کمیٹی کا وسطی،جنوبی اضلاع مالاکنڈ ہزارہ سمیت کل قبائل ایجنسیوں کے اہم اجلاسوں کا حتمی فیصلہ

پشاور (صوبائی ترجمان عبدالجلیل جان )
جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخواہ کی جانب سے قائم کردہ خصوصی الیکشن سیل کمیٹی کےارکان
مفتی کفایت اللہ،مولانا راحت حسین اور عبدالجلیل جان نے باہمی مشاورت کے بعد
صوبہ خیبرپختون خوا کے وسطی اور جنوبی اضلاع مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن وکل قبائل ایجنسیوں میں
2002/2008/2013 کے انتخابات کا جائزہ لینے اور حاصل کردہ ووٹوں کے مطابق پارٹی پوزیشن کو واضح کرنے اور آنے والے الیکشن میں بھرپورنتائج کے حصول کیلئے وسطی اضلاع کے امراء ونظماء کا اہم مشاورتی اجلاس منعقد کرنے کا حتمی اعلان کردیا ہے جسمیں مکمل لائحہ عمل طے کیا جائے گا.
تفصیلات کے مطابق
وسطی اضلاع کے امراء ونظماء کا اہم مشاورتی اجلاس 6ستمبر پشاور میں،جنوبی اضلاع کا اجلاس 7ستمبر کوہاٹ میں۔مالاکنڈ ڈویژن کا اجلاس9 ستمبر سخاکوٹ میں، ہزارہ ڈویژن کا اجلاس 11ستمبر مانسہرہ میں اور کل قبائل ایجینسیوں کا اجلاس 18 ستمبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔
جبکہ ہزاروں ڈویژن کی قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں پر حصہ لینے والے امیدواروں کے انٹرویو بھی اسی روز ہونگے
تمام اضلاع اس سلسلے اپنی مکمل تیاری کے ساتھ اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں